مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا پریس کلب میں آل انڈیا لائرس کی جانب سے ملک کی موجودہ صورتحال پر مباحثہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔reitred IPS Nazarul Islam and TMC MP Kalyan Banerjee War Of Ward IN Kolkata Press Club
اس مباحثے میں ریٹائرڈ آئی پی ایس نذرالاسلام، سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج اشوک گنگولی اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
ریٹائرڈ آئی پی ایس نذرالاسلام نے تقرر کرتے ہوئے مرشد آباد ضلع کے ڈومکل میں انتخابات کے دوران مقامی باشندوں کو ووٹ دینے سے روکنے کا حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر الزام کیا۔
ریٹائرڈ آئی پی ایس نذرالاسلام اس واقعے کا خلاصہ کر رہے تھے جس کے بارے ہائی کورٹ نے ذکر کیا تھا۔رکن پارلیمان کلیان بنرجی اس پر بھڑک اٹھے اور چیخنے چلانے لگے۔
کسی زمانے میں کولکاتا کے سپر کاپ کہلانے والے نذرالاسلام نے کلیان بنرجی کو کہا کہ تم جیسا آدمی چیخ کر میری آواز کو دبا نہیں سکتا ہے۔وہ صرف کلکتہ ہائی کورٹ کا حوالہ دے رہے تھے جس کے بارے میں ذکر کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:National Logistics Policy مودی نیشنل لاجسٹک پالیسی کا آغاز کریں گے
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ایڈوکیٹ کلیان بنرجی نے کہا کہ یہ ایک غیر سیاسی تقریب تھی۔انہیں پہلے پتہ رہتا کہ ریٹائرڈ آئی پی ایس آ رہے ہیں تو وہ اس تقریب میں کبھی نہیں آتے۔Retired IPS Nazarul Islam and TMC MP Kalyan Banerjee War Of Ward