مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ڈینگی کا منحوس سایہ منڈلانے لگا ہے۔دارالکحومت کولکاتا سمیت مختلف اضلاع اس وقت ڈینگی سے پوری طرح سے متاثر ہے۔ ڈینگی میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے اس سے عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔resident of ward no 115 dies because of dengue
ذرائع کے مطابق کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر115میں رہنے والی خاتون کرشنا گنگولی نام کی خاتون کو ڈینگی میں مبتلا ہونے کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا۔خاتون کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں وینٹیلیشن میں رکھا گیا۔چند دنوں کے بعد آج ان کی موت ہوگئی۔
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مختلف وارڈوں میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔خاص طور پر جنوبی کولکاتا کے مختلف وارڈ اس وقت ڈینگی کی زدمیں ہیں۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی تمام تر کوششوں کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Sainul Qualifies in NEET جوٹ مل کے مزدورکا بیٹا ژین الحق نیٹ میں کامیاب
کولکاتا اور اس کے اطراف میں گزشتہ دس دنوں کے دوران ڈینگی کے کیسز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ دس دنوں کے دوران کولکاتا کے مختلف وارڈوں میں ڈینگی کے 130 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈینگی کے کیسز کی تعداد میں تشوشناک اضافہ ہونے کے سبب کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتظامیہ پرسوال اٹھنے لگا ہے۔ عام لوگوں میں بھی دہشت کا ماحول ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران کولکاتا اورا س کے اطراف کے اضلاع میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں بیداری مہم بھی چلائی جارہی ہے۔ اس کے باوجود کیسز میں کوئی کمی نہیں آ رہی ہے۔