مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم Kalyani Municipal Stadium میں میزبان بھوانی پور ایف سی اور ریئل کشمیر ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔
دونوں ٹیموں نے حسب توقع جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ دونوں جانب سے دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ایک دوسرے کے خلاف سبقت حاصل کرنے کے ارادے سے دونوں ٹیموں نے تابڑ توڑ حملے کئے۔
ریئل کشمیر ایف سی نے تھیاگو فونیسا کے گول کی بدولت ایک ۔ ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی۔ میزبان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے بائے کامو کے گول کی بدولت میچ کا اسکور 1-1 کر دیا۔ میچ کا اسکور برابر ہونے کے بعد دونوں کے درمیان مقابلہ مزید دلچسپ اور سنسنی خیز ہوگیا۔
رئیل کشمیر ایف سی کے میٹ رابنسن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-2 گول کی برتری دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کھیل کے ایکسڑا ٹائم کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کا سلسلہ جاری رہا دفاعی چیمپئن رئیل کشمیر ایف سی نے 1-2 سے میچ جیت کر آئی ایف اے شیلڈ کے کوارٹر فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لیا۔
مزید پڑھیں:آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ: محمڈن اسپورٹنگ کی شاندار جیت
ٹورنامنٹ کے دوسرے پری کوارٹر فائنل میچ میں کیرالہ کی ٹیم سریندی دکن ایف سی نے کولکاتا کے کلکتہ کسٹم کو 0-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم بن گئی۔