ETV Bharat / state

کورونا کے یومیہ مریضوں کی تعداد میں غیرمعمولی کمی - ہوشیار رہنے کا مشورہ

محکمہ صحت نے ریاست میں کورونا وائرس کے کیسز میں غیرمعمولی کمی پر خوشی کا اظہار کیا لیکن لوگوں کو ہوشیار رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 10:08 PM IST

مغربی بنگال میں ایک طرف کورونا ویکسینیشن مہم جاری ہے دوسری جانب کورونا وائرس کے نئے کیسز کے آنے کی رفتار میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے406 نیے کیسز سامنے آئے ہیں جس پر محکمہ صحت نے تھوڑی راحت کی سانس لی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ62 ہزار,312 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے کیسز کی رفتار میں غیرمعمولی کمی آنے کے اس بیماری پر جلد قابو پایا جا سکتا ہے۔دوسری طرف گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مغربی بنگال میں صرف آٹھ لوگوں کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔اس طرح ریاست میں اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑھے نو ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی فیصد 97.07 تک پہنچ چکی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت تمام اضلاع میں رہنے والے لوگ کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرتے ہیں جس کے سبب کورونا وائرس کے پھیلنے کی رفتار میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دارالحکومت کولکاتا کے نیو مارکیٹ اور پارک اسٹریٹ میں شام کے وقت لوگوں کی بھیڑ جمع ہوتی ہے۔تمام لوگ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ان علاقوں میں خریداری اور تفریح کے لیے آتے ہیں ایسا ملک کی دوسری ریاستوں میں بالکل دیکھا نہیں جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.