کولکاتا:مغربی بنگال کے وزیرکھیل اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز منوج تیواری کی قیادت والی بنگال رنجی ٹیم نے 6 میچوں میں 32 پوائنٹ کے ساتھ اگلے راؤنڈ میں اپنی جگہ تقریبا پختہ کرلی ہے ۔آکاش دیپ اور مکیش کمار نے دن کے آغاز میں ہریانہ کے بقیہ 3 وکٹ حاصل کئے۔ بنگال نے دوسری اننگز میں ہریانہ کو 206 رنوں پرآل آؤٹ کرکے رنجی ٹرافی کے ایک میچ جیت لیا۔ آکاش دیپ دونوں اننگز میں 10 وکٹ لے کر مین آف دی میچ رہے۔
اس سے قبل دوسرے دن کے اختتام پر بنگال کو پہلی اننگز میں 256 رنوں کی برتری حاصل تھی۔ بنگال کی ٹیم مینجمنٹ نے بونس پوائنٹ حاصل کرنے کی امید میں کھیل کے تیسرے دن صبح ہریانہ کو فالو آن دینے کا فیصلہ کیا۔ مکیش کمار، آکاش دیپ اور ایشان پوریل نے اس فیصلے کو بالکل درست ثابت کیا۔
ہریانہ نے تیسرے دن کے اختتام پر 7 وکٹوں پر 177 رن بنائے۔ تاہم ہریانہ کے دو اوپنرز عمدہ شروعات کی ۔۔چیتنیا وشنائی (55) اور یوراج سنگھ (78) کے پہلے وکٹ کے لئے 129 رنوں کی شراکت نے بنگال کے چھ پوائنٹ حاصل کرنے کی امیدوں پر پانی پھیرتا دیکھائی دینے لگا تھا۔لیکن، چیتنیا وشنو ایشان پورل کی گیندپر آوٹ ہو گئے۔میکش کمار نے یووراج سنگھ کو 78 رنوں کے انفرادیی اسکور پر پویلین کی راہ دیکھائی۔
بنگال کے گیندبازوں نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور ہریانہ کو 206 رنوں پر سمٹ دیا۔ہریانہ نے اگلے 6 وکٹ صرف 48 رن پر گنوائے۔بنگال کی جانب سے آکاش دیپ نے دوسری اننگز میں بھی پانچ وکٹ حاصل کیا۔انہوں نے پہلی اننگز میں 61 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کیا تھا۔اس کے علاوہ میکش کمار کو تین اور ایشان پورل کو دو وکٹ ملے۔
یہ بھی پڑھیں:Amitabh Bachchan Greets Cristiano Ronaldo, Lionel Messi امیتابھ نے رونالڈو اور میسی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں
واضح رہے کہ بنگال نے پہلی اننگز میں انستوپ مجمدار کی 145 رنوں کی سنچری اننگز کی بدولت 419 رن بنائے۔جواب میں ہریانہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔