مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دہلی دورے پر وزیراعظم نریندر مودی اور آج وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی تھی۔
جس پر مغربی بنگال کے بی جے پی رہنما راہل سنہا نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی ریاست کی ترقی کے لئے وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے ملنے نہیں گئیں تھی بلکہ ترنمول کانگریس کی ترقی کے لئے گئیں تھی انہوں نے
کہا کہ ریاست کی ترقی اور فنڈ کے لئے ممتا بنرجی کو وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے انفرادی ملاقات کی۔
انہو ں نے مذید کہا کہ وزیر اعلیٰ کو سی بی آئی سے اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے ضرورت پڑی تھی اس لیے دہلی گئیں تھی اگر ان کو فنڈ کے سلسلے میں بات کرنی تھی تو ان کو وزیر مالیت سے ملنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے وزیر داخلہ امیت شاہ ملاقات کی۔
انہوں مغربی بنگال میں این آر سی کرانے کے معاملے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے این آر سی کے سلسلے میں وزیر داخلہ سے ملاقات کی اور آسام کے مسئلے پر وزیر داخلہ سے بات کی۔
ان کو ریاست کی ترقی کی فکر نہیں بلکہ ترنمول کانگریس کی ممکنہ بربادی سے بچانے کے لئے گئیں تھی۔
لیکن ان کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ خالی ہاتھ آئیں ہیں۔
بنگال کے لوگوں کو انہوں نے این آر سی کے معاملے میں خوف زدہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اتنے دنوں سے شور مچا رہی تھی کہ ریاست فنڈ بقایا ہے لیکن جب دہلی گئیں تو بنگال کے مسائل پر بات کرنے کے بجائے آسام کے مسائل پر بات کی ہیں۔
اصل میں وہ ترنمول کانگریس کو ممکنہ بربادی سے بچانے کے لئے دہلی گئیں تھی۔