ETV Bharat / state

راہل گاندھی مغربی بنگال میں کانگریس کی انتخابی سرگرمی کا لیں گے جائزہ

راہل گاندھی آج پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کرکے مغربی بنگال 2021 اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کی انتخابی تیاریوں کے بارے میں تبادلۂ خیال کریں گے۔

author img

By

Published : Nov 27, 2020, 11:21 AM IST

image
image

راہل گاندھی کی ورچوئل میٹنگ میں مغربی بنگال کانگریس کمیٹی کے صدر ادھیر رنجن چودھری، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے انچارج جتن پرساد، متعدد اراکین پارلیمان اور ریاست کے متعدد اراکین اسمبلی شرکت کریں گے۔

اس میٹنگ میں آئندہ برس مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی انتخابی تیاریوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ جس میں پارٹی کے سینیئر رہنما اپنے خیالات اور انتخابی حکمت عملی کے تعلق سے راہل گاندھی کے سامنے مشورے پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سی پی آئی (ایم) سے اتحاد کرنے کے بعد کانگریس کی یہ پہلی ہائی لیول میٹنگ ہونے جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.