کولکاتا:کولکاتا نائٹ رائڈرس کی جانب سے آئی پی ایل میں پہلی مرتبہ کھیلنے والے افغانستان وکٹ کیر بلے باز رحمن اللہ گرباز کی کے کے آر کے مالک اور بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان سے ہوئی ملاقات کو زندگی میں ابھی تک کا سب سے خوشگوار لمحہ قرار دیا ہے۔شاہ رخ خان کے ساتھ ہوئی ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
-
Shardul Thakur is enjoying his time at KKR more than anywhere ever.pic.twitter.com/kRhT7puNNw
— KnightRidersXtra (@KRxtra) April 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Shardul Thakur is enjoying his time at KKR more than anywhere ever.pic.twitter.com/kRhT7puNNw
— KnightRidersXtra (@KRxtra) April 7, 2023Shardul Thakur is enjoying his time at KKR more than anywhere ever.pic.twitter.com/kRhT7puNNw
— KnightRidersXtra (@KRxtra) April 7, 2023
افغانستان وکٹ کیر بلے باز رحمن اللہ گرباز نے کہاکہ میچ سے پہلے پتہ چلا کہ کولکاتا نائٹ رائڈرس کی ٹیم کے مالک شاہ رخ خان ایڈن گارڈن میں موجود ہیں۔ایک پل کے لئے سوچا تھا کہ شاید ان سے ملاقات ہو جائے۔بیٹنگ کے لئے میدان میں اترا اور توقع کے مطابق کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ بلے سے رن بھی بنے۔ اس بات کی خوشی تھی کہ آئی پی ایل کے پہلے میچ میں بلے سے نصف سنچری بنی۔اس کے بعد جو کچھ ہوا کچھ دیر کے لئے اس پر یقین نہیں ہو رہا تھا۔ رحمن اللہ گرباز نے کہاکہ شاہ رخ خان آئے اور ملاقات کی ۔شاہ رخ خان سے ان کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا اور آئی پی ایل میں پہلی نصف سنچری بنانے پر مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں:Shahrukh Khan Meet Special Abled Fan جب جسمانی طور پر معذور پرستار کی شاہ رخ خان سے ملاقات ہوئی
انہوں نے کہاکہ کنگ خان سے ملنے کی خواہش پوری ہوئی۔پہلی مرتبہ میں ایسا محسوس ہوا کہ میں خواب دیکھ رہا ہوں۔شاہ رخ خان تو افغانستان میں بھی بہت مقبول ہے۔لوگ ان کے بارے میں بات کرتے ہیں۔گرباز نے آئی پی ایل میں اپنی پہلی سنچری کے بارے میں کہا کہ اچھی شروعات ملی ہے۔تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ایڈن گارڈنس میں کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا۔