ریاست مغربی بنگال میں 27 فروری کو ریاست کے 108 میونسپلٹیز کے لیے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی انتخابی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ Local body elections in 108 municipalities of Bengal
ریاست کے چار اضلاع کے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں شاندار کارکردگی کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس بلدیاتی الیکشن میں بھی نمایاں کارنامہ انجام دینے کے لیے پرعزم ہے۔ Municipal Corporation elections in four districts of Bengal
شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے کے گیارولیا ٹاؤن کے عام لوگوں نے ایک بار پھر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 7 کے عام لوگوں سے ای ٹی وی بھارت نے بات چیت کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ اس مرتبہ وہ کس کے حق میں ووٹ کریں گے۔
عام لوگوں کا کہنا ہے کہ 'صفیہ خاتون اس وارڈ میں بیس برسوں سے کونسلر ہیں اور وہ عوام کے درمیان رہتی ہیں اس لیے انہیں ہی ووٹ کریں گے۔' public reaction on Municipal Corporation elections
عام لوگوں سے ان کی پریشانیوں اور علاقے کے بنیادی مسائل پر سوال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 'ایک کونسلر جو خاتون گزشتہ بیس برسوں سے عوامی نمائندگی کر رہی ہیں وہ لوگوں کی پریشانیوں سے اچھی طرح واقف ہیں اور اسے دور کرنے کی بھی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں۔'
- یہ بھی پڑھیں: Demand of Peaceful Elections in Bengal: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے بنگال میں پر امن انتخابات کرانے کا مطالبہ
دوسری طرف گزشتہ بیس برسوں سے وارڈ نمبر 7 کی کونسلر رہ چکی صفیہ خاتون نے کہا کہ 'گزشتہ چار مرتبہ کی طرح پانچویں مرتبہ بھی کونسلر بنوں گی کیونکہ عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ ' Safia Khatun on Municipal Corporation elections
انہوں نے کہا کہ 'پانچویں مرتبہ کے لیے کونسلر بننے کے بعد ان منصوبوں پر عمل درآمد کرنا ہے جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔'