مغربی بنگال میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات KMC Polls in Khidirpur کی تاریخوں کے اعلان کے بعد اس کے اطراف کے اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے۔
باشندوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کی طرح کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات KMC Polls in Khidirpur میں بھی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی کامیابی کے سو فیصد امکانات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں خاص طور پر کورونا وائرس کے منحوس دور کے دوران کولکاتا میونسپل کارپوریشن نے عوامی مسائل کے حل کے لیے جس طرح سے کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جہاں عوامی نمائندگی کی بات ہے تو وارڈ نمبر 79 کے ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور کاونسلر پیارے لال مقامی باشندوں کی پہلی پسند ہیں۔ وہ گزشتہ 45 برسوں سے کاونسلر ہیں اس سے ان کے وسیع تجربے کا پتہ چلتا ہے۔
مزیدی پڑھیں:
- TMC's Muslim Candidates in KMC Polls: کولکاتا کارپوریشن میں ٹی ایم سی کے صرف 21 مسلم امیدوار
- Kolkata Municipal Corporation Election: ٹکٹ سے محروم کونسلرز کو فرہاد حکیم کا مشورہ
واضح رہے کہ وارڈ نمبر 79 کے کونسلر پیارے کانگریس کے دور اور اس کے وزیراعلیٰ سدرھارتھ رائے (سابق وزیراعلیٰ مغربی بنگال) کے زمانے میں پہلی مرتبہ کاونسلر بنے۔ اس کے بعد انہوں نے لیفٹ فرنٹ کا دور دیکھا اور اس وقت بھی عوام کی قیادت کی اور ترنمول کانگریس کے دور میں بھی کونسلر ہیں۔