کولکاتا: آن لائن امتحان کے مطالبے پر عالیہ یونیورسٹی Alia University میں گذشتہ کئی روز سے احتجاج جاری ہے۔ کئی طالب علم بھوک ہڑتال پر بھی ہیں۔ دو طالب علم بیمار پڑ چکے ہیں۔ دوسری جانب یونیورسٹی کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ طلباء کا رویہ نہایت ہی افسوس ناک ہے۔ احتجاج کے نام پر یونیورسٹی کا ماحول خراب کیا جا رہا ہے۔ آن لائن امتحان کا مطالبہ کر رہے طلباء زیادہ تر ایسے ہیں جو سال بھر کلاس میں حاضر نہیں ہوتے ہیں۔ جبکہ یونیورسٹی میں انجنئیرنگ کے امتحانات آف لائن جاری ہیں Alia University students on hunger strike۔
مزید پڑھیں:
- Alia University Students Protest Over Online Exams: عالیہ یونیورسٹی کے طلباء کا آن لائن امتحان پر ہنگامہ
- Alia University Future: کیا عالیہ یونیورسٹی کا مستقبل لیڈی برابرن کالج اور شیخاوت میموریل اسکول جیسا ہونے والا ہے؟
عالیہ یونیورسٹی کے طلباء گذشتہ کئی روز سے احتجاج کر آن لائن امتحان لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی انتظامیہ کی میٹنگ بھی ہوئی ہے لیکن ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے اساتذہ نے بھی طلباء کے احتجاج سے پریشان ہوکر یونیورسٹی میں اپنی پریشانی رکھنے کے لئے ہاتھوں میں پلے کارڈ لیکر احتجاج کیا۔ اس دوران طلبا اور اساتذہ کے درمیان بحث و تکرار بھی ہوئی۔