ETV Bharat / state

پرائمری اساتذہ کا تحریک جاری رکھنے کا اعلان - تحریک

تنخواہ میں اضافے کا مطالبے کے لیے احتجاج کرنے والے پرائمری اساتذہ نے کہا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرلیے جاتے ہیں اس وقت تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پرائمری اساتذہ کا تحریک جاری رکھنے کا اعلان
author img

By

Published : Jul 20, 2019, 2:16 PM IST

خیال رہے گزشتہ 8دنوں سے سالٹ لیک میں محکمہ تعلیم کے دفتر کے قریب پرائمری اساتذہ دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔یونائیٹڈ ٹیچر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انوپ کمار نے کہا کہ اب تک تنخواہ میں اضافے سے متعلق حکومت نے کوئی قدم نہیں اٹھا یا ہے۔

اس لیے تنخواہ میں اضافے تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ دوسری ریاستوں کی طرح بنگال میں بھی پرائمری اساتذہ کی تنخواہ کا اسٹریکچر تیار کیا جائے۔

خیال رہے کہ احتجاج میں شریک کئی افراد بیمار ہوگئے ہیں ان میں سے کئی لوگوں کو ابتدائی علاج کے بعد اسپتال سے رخصت کردیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری ریاستوں میں پرائمری ٹیچروں کی تنخواہ ہم سے ڈیڑھ گنا زیادہ ہے۔

اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ بنگال میں بھی وہی اسٹریکچر کو نافذ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج میں شامل 14اساتذہ کا ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ ان کو پہلے والی پوزیشن پر بحال کیا جائے۔

خیال رہے کہ ریاست کی اپوزیشن جماعتوں نے پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کی تحریک کی حمایت کی ہے۔آج سلی گوڑی کے میئر و سی پی ایم لیڈر اشوک بھٹاچاریہ احتجاج میں شامل ہوئے اور پوری حمایت دینے کا اعلان کیا۔احتجاج میں شامل اساتذہ نے کہا کہ ہماری تحریک مکمل طور پر غیر سیاسی ہے اور جولوگ ہماری حمایت میں آتے ہیں ہم ان کا استقبال کرتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.