ETV Bharat / state

مغربی بنگال: وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھنے پر تنقید - مغربی بنگال پردیش کانگریس

بنگال پردیش کانگریس کے صدر کا کہنا ہے کہ 'وزیر اعلی شراب کی قیمتیں طے کر سکتی ہیں لیکن سبزیوں کی قیمتوں پر لگام کسنے پر پوری طرح سے ناکام ہیں۔'

مغربی بنگال: وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھنے پر جم کر تنقید

author img

By

Published : Nov 9, 2020, 10:12 PM IST

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔

اگلے برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر پردیش کانگریس ضرر ادھیر رنجن چودھری حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور دہلی میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف تنقید کرتے ہوئے نظر آئے۔

کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ 'وزیر اعلی ممتا بنرجی سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں کے معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھنے کی کیا ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی پہلے ہی کسان بل لاکر غریب کسانوں اور لوگوں کی ہریشانیوں میں اضافہ کر چکے ہیں۔'

مغربی بنگال: وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھنے پر جم کر تنقید
مغربی بنگال: وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھنے پر جم کر تنقید

پردیش کانگریس کے صدر کے مطابق 'وزیر اعظم اس ضمن میں کچھ بھی نہیں کر سکتے ہیں۔ وزیر اعلی کو ہی سب کچھ کرنا ہوگا۔'

انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعلی ممتا بنرجی کو وزیر اعظم کو خط لکھنے کے بجائے پنجاب، چھتیش گڑھ، راجستھان اور مہاراشٹر کے وزراء اعلی کو خط لکھنا چاہئے تھا۔'

کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ 'ان ریاستوں میں بھی سبزیوں کی قیمتیں بے قابو ہو گئی تھی لیکن انہوں نے وزیر اعظم کو خط لکھنے کے بجائے خود یی اس مسئلے کا حل کیا۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ 'بنگال میں آلو کی پیدوار خوب ہوتی ہے اس کے باوجود ریاست میں اس کی قیمتں آسمان چھو رہی ہے۔'

بنگال پردیش کانگریس کے صدر کا کہنا ہے کہ 'وزیر اعلی شراب کی قیمتیں طے کرسکتی ہیں لیکن سبزیوں کی قیمتوں پر لگام کسنے پر پوری طرح سے ناکام ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'ممتا بنرجی مرکزی حکومت کے کسی بھی قانون کے خلاف قرارداد لانا نہاں چاہتی ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'اپوزیشن پارٹیاں وزیر اعلی پر مرکز کے کسان بل کے خلاف قرارداد لانے کے لئے دباؤ ڈال رہیں ہیں لیکن ان(ممتا بنرجی ) پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ اس سے پہلے بھی شہریت ترمیمی ایکٹ اور اہن آر سی کے خلاف قرارداد لانے میں کافی دیر کر دی تھی۔'

واضح رہے کہ 'وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ریاست میں سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر کنٹرول پانے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.