مغربی بنگال میں سمتبر اور اکتوبر میں ہوئے ضمنی انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو غیر معمولی کامیابی ملنے کے بعد میونسپلٹی اور کارپوریشن انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے مدنظر خصوصی ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کرنے میں مصروف ہے۔
شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کی واحد مسلم رکن صفیہ خاتون نے ای ٹی وی بھارت سے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں خصوصی بات چیت کی۔
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کی واحد مسلم رکن اور کوڈینیٹر صفیہ خاتون نے کہا کہ ریاست میں ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر کسی دوسری پارٹی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دلیپ گھوش کی تتھاگت رائے پر تنقید، کہا شرمندگی ہو تو پارٹی چھوڑ دیں
انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کا تینوں سیٹوں پر صفایا ہوا۔ اس کے بعد اسمبلی انتخابات 2021 میں حزب اختلاف کی جماعتیں ممتابنرجی کے سامنے ٹک نہیں سکیں.
ترنمول کانگریس کوڈینیٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران ریاست کے سات اسمبلی حلقوں میں ہوئے ضمنی انتخابات ترنمول کانگریس کو 0-7 سے کامیابی ملی۔ اب بلدیاتی انتخابات کی باری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی ترنمول کانگریس کے ہاتھوں بی جے پی کا صفایا یقینی ہے۔ ریاست کے تمام میونسپلٹیز اور کارپوریشنز میں ترنمول کانگریس کاقبضہ یقینی ہے۔
ترنمول کانگریس کی رہنما صفیہ خاتون کا کہنا ہے کہ جہاں تک ان کا سوال ہے تو وہ پارٹی کے لئے کام کرتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ بیس برس سے کاونسلر ہیں۔ پارٹی انہیں جو ذمہ داری دے گی اسے بخوبی نبھانے کی کوشش کریں گی۔