ETV Bharat / state

مغربی بنگال: محرم کو لے کر تذبذب برقرار - Waiting for government guidelines

کلکتہ کا تاریخی امام باڑہ 'بی بی انارو' میں محرم کی تیاری معمول کے مطابق جاری ہے۔ لیکن حکومت کے جانب سے اب تک کوئی گائڈ لائن جاری نہیں کی گئ ہے۔

مغربی بنگال: محرم کو لے کر تذبذب برقرار
مغربی بنگال: محرم کو لے کر تذبذب برقرار
author img

By

Published : Aug 18, 2020, 10:55 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں محرم کو لے کر اب بھی تذبذب برقرار ہے۔ حکومت کی جانب سے اب تک کوئی گائیڈ لائن جاری نہیں کی گئی ہے۔

کولکاتا کے مختلف امام باڑوں کے منتظمین حکومت کی گائیڈ لائن کے منتظر ہیں۔ حالانکہ کولکاتا کا تاریخی امام باڑہ 'بی بی انارو' میں محرم کی تیاری معمول کے مطابق جاری ہے۔

مرکزی کولکاتا کے بنیا پوکھر علاقے میں 1833 میں قائم کردہ بی بی انارو امام باڑہ ایک تاریخی حیثیت کا حامل ہے، جہاں پورے مرکزی کولکاتا کے اہل تشیع عزہ داری و مجالس کے لئے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ یہاں پر محرم کے موقع پر رپن اسٹریٹ، کولوٹولہ، توپسیا، راجا بازار، جان نگر روڈ کے لوگ عزادری و مجالس میں شرکت کے لئے آتے ہیں۔

ویدڈیو

بی بی انارو امام باڑہ کے منتظمین تمام تر امکانات کے لئے تیار ہیں۔ موجودہ حالات کے مد نظر کولکاتا کے اہل تشیع حضرات اپنے پروگرام میں ہونے والی تبدیلیوں کے لئے بھی پورے طور پر تیار ہیں۔

محرم کو لے کر کس طرح کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے بی بی انارو امام باڑہ کے مجلس عاملہ کے اہم رکن تنو مرزا سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اہل تشیع کے جو مرجع وقت ہیں انہوں نے پوری دنیا کے اہل تشیع کے لئے ہدایت جاری کی ہے کہ آپ لوگ جس ملک میں رہتے ہیں وہاں کی حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہی عزہ داری و مجالس کا اہتمام کریں۔ اپنے اپنے ملک کے قانون کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھائیں موجودہ صورت حال کے مطابق اپنی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی گائیڈ لائن جاری نہیں کی گئی ہے۔ ہم حکومت مغربی بنگال کی گائیڈ لائن کا انتظار کر رہے ہیں۔ حکومت کا جو فیصلہ ہوگا اس پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.