ETV Bharat / state

بھوانی پور اسمبلی کے ووٹرز لسٹ میں پرشانت کِشور کے نام پر سیاست تیز

کولکاتا کے بھوانی پور اسمبلی حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے جاری ووٹرز لسٹ میں پرشانت کِشور کے نام شامل کئے جانے پر مغربی بنگال میں سیاست تیز ہوگئی ہے۔

بھوانی پور اسمبلی کے ووٹرز لیسٹ میں پرشانت کیشور کے نام پر سیاست تیز

author img

By

Published : Sep 27, 2021, 10:45 PM IST

مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں رواں ماہ کے آخر میں 30 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں اور سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔

بھوانی پور اسمبلی کے ووٹرز لیسٹ میں پرشانت کیشور کے نام پر سیاست تیز
بھوانی پور اسمبلی کے ووٹرز لیسٹ میں پرشانت کیشور کے نام پر سیاست تیز

تین اسمبلی حلقوں کولکاتا کے بھوانی پور سے ترنمول کانگریس کی امیدوار وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے علاوہ مرشدآباد کی دو سیٹیں جنگی پور اور شمشیرگنج میں بھی سیاسی سرگرمیاں انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

اتوار کے روز بھوانی پور اسمبلی حلقے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس، بی جے پی اور سی پی آئی ایم اپنے اپنے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم زوروں پر چلائی۔

بھوانی پور اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے امیدوار ہونے کی وجہ سے یہ حلقہ قومی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے کیونکہ گزشتہ اسمبلی انتخابات 2021 میں ممتابنرجی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اسی درمیان کولکاتا کے بھوانی پور اسمبلی حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے جاری ووٹرز لسٹ میں پرشانت کِشور کا نام شامل کئے جانے پر مغربی بنگال میں سیاست تیز ہوگئی ہے۔

گزشتہ اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران پرشانت کِشور ترنمول کانگریس کے انتخابی مشیر رہ چکے ہیں لیکن 30 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے جاری ووٹرز لسٹ میں پرشانت کیشور کا نام شامل کیا جانا کسی معمہ سے کم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن میں بھی اپوزیشن جماعتوں کا صفایا یقینی: ابو طاہر خان

ووٹرز لیسٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہے۔ سی پی آئی ایم، کانگریس اور بی جے پی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر تنقید شروع کردی ہے حالانکہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور ریاستی انتخابی کمیشن کی جانب سے اس ضمن میں اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ 30 ستمبر کو مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں کولکاتا کے بھوانی پور، مرشدآباد کے شمشیر گنج اور جنگی پور میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.