مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ اپنے ناراض رہنماوں کو منانے میں مصروف ہے.
ترنمول کانگریس اور ناراض ریاستی وزیر شھبند ادھکاری کے درمیان گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ دوریاں بڑھتی جا رہی ہے.
جو اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کے لئے تشویش کا باعث ہے
ترنمول کانگریس کے انتخابی مشیر پرشانت کیشور شھبندو ادھکاری سے ملاقات کرنے کے لئے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے.
لیکن پی کے اور شھبندو ادھکاری کے درمیان ملاقات نہیں ہو سکی اور انہیں فون پر بات چیت کرکے اطلاع کرنا پڑا.
شھبندو ادھکاری کی غیر موحودگی میں پرشانت کیشور کو ممتا بنرجی کے قابل اعتماد رہنما شیشر ادھکاری سے بات چیت کرنی پڑی.
دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک گھنٹے تک بات چیت چلی دونوں کے درمیان ریاست کی موجودہ صورتحال اور بہار اسمبلی انتخابات کو لے کر تبادلہ خیال ہوا.
ترنمول کانگریس ضلع جنرل سکریٹری کنک پانڈے کا کہنا ہے کہ ریاستی وزیر شھبندو ادھکاری اور ترنمول کانگریس کے درمیان بات بگڑ چکی ہے.
انہوں نے کہا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ فرہاد حکیم اور کلیان بنرجی کی شھبندو کو لے کر بیان بازی ہے.
ترنمول کانگریس ضلع جنرل سکریٹری کا کہنا ہے کہ ممتابنرجی جب تک مداخلت نہیں کریں گی اس وقت تک یہ مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے.
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے وزیر شغبندو ادھکاری اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے درمیان مہینوں سے تنازعہ چل رہا ہے.
شھبندو ادھکاری سرگرم سیاست میں حصہ لے رہے ہیں لیکن ان کے جلسے و جلوس میں وزیر اعلی ممتابنرجی کے پوسٹر اور پارٹی کے جھنڈے استعمال نہیں کئے جاتے ہیں.
ریاست کے تمام اضلاع میں وزیر شھبندو ادھکاری کی حماعت میں پوسٹر لگائے جا رہے ہیں.
دوسری طرف بی جے پی تنازعہ کا سیاسی فائدہ اٹھاتے ہوئے شھبندو ادھکاری کو بی جے پی میں شامل ہونے کی دعوت دے رہی ہے.