ETV Bharat / state

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں سیاسی تشدد کا سلسلہ جاری - بھاٹ پاڑہ میں فائرنگ

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نوا پاڑہ تھانہ کے گیارولیا ٹاؤن اور جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ میں فائرنگ اور بموں سے حملے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

Political violence continues in barrackpore, North 24 Parganas
شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں سیاسی تشدد کا سلسلہ جاری
author img

By

Published : Jul 8, 2021, 9:08 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے میں اسمبلی انتخابات-2021 کے نتائج کے بعد سے سیاسی جماعتوں کے حامیوں اور شرپسند گروہوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔
بیرکپور پارلیمانی حلقہ خاص طور پر اچھاپور، گیارولیا اور بھاٹ پاڑہ علاقے میں گزشتہ تین مہینوں سے جاری سیاسی تصادم اب تک جاری ہے۔
ان علاقوں جاری سیاسی اور گروہی تصادم میں اب تک نصف درجن افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ درجنوں لوگ زخمی ہو چکے ہیں۔
شمالی 24 پرگنہ کے نوا پاڑہ تھانہ کے تحت گیارولیا ٹاؤن کے وارڈ نمبر 12 میں نامعلوم شرپسندوں نے ایک بس مالک کے مکان پر بموں سے حملہ کرکے فرار ہو گئے۔
اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی. پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
بس مالک سجے کمار کا کہنا ہے کہ میری کسی سے دشمنی نہیں ہے، اس کے باوجود مجھے ہدف بنایا گیا ہے۔ انہوں نے شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری طرف بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی کے تحت 10 نمبر وارڈ کے پریم چندر لین میں رہنے والے بی جے پی کے رہنما راجو لہری کے مکان پر بموں سے حملہ کیا گیا۔ اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
مزید پڑھیں:

پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ حملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش جاری ہے لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ اور ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی سومناتھ شوم کے ح کے درمیان ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.