ETV Bharat / state

ترنمول کے نصف درجن پارٹی آفس میں توڑ پھوڑ - انوپ چکرورتی

شھبندو ادھکاری کے استعفی دینے کے بعد گھجوری سمیت مختلف علاقوں میں واقع ترنمول کانگریس کے پارٹی دفاتر میں توڑ پھوڑ کے بعد قبضہ کر لیا گیا۔

After the Trinamool Congress party office was vandalized, BJP flags were hoisted
ترنمول کانگریس کے پارٹی آفیس میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد بی جے پی کے جھنڈے لگائے
author img

By

Published : Nov 28, 2020, 3:38 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں ہیں۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماوں اور حامیوں کے درمیان لفظی جنگ کے ساتھ ساتھ جھڑپوں میں اضافہ ہونے لگا ہے.

مشرقی مدنی پور ضلع کے کھجوری, نندی گرام, سینگور علی چوک, نعمت پور مسلم اکثریتی علاقے ہیں.

کھجوری اور اس کے اطراف میں واقع ترنمول کانگریس کے نصف درجن پارٹی دفاتر پر نامعلوم شرپسندوں نے توڑ پھوڑ کرنے کے بعد بی جے پی کے جھنڈے لہرا دئیے.

اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی. ترنمول کانگریس کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کردی.

ترنمول کانگریس کے رہنما شیخ نشادکا کہنا ہے کہ بی جے پی کے حامیوں نے ترنمول کانگریس کے پارٹی آفس میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد بی جے پی کے جھنڈے لگائے.

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے پارٹی دفاتر پر ناجائز قبضہ کرنے کی ایک کوشش ہے. ترنمول پارٹی نے دفاتر پر دوبارہ قبضہ کرلیا۔

بی جے پی کے رہنما انوپ چکرورتی کا کہنا ہے کہ پارٹی دفاتر پر قبضے کا الزام بے بنیاد ہے اس میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں :

مغربی بنگال: وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ہنگامی میٹنگ

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے آپسی تصادم کے سبب یہ سب کچھ ہو رہا ہے ۔

اور بی جے پی پر الزام عائد کیا جا رہا ہے.

واضح رہے کہ شھبند ادھکاری کے وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد مدنی پور ضلع میں کشیدگی پھیل گئی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.