مغربی بنگال میں بند کے دوران مختلف مقامات سے پرتشدد مظاہرے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس دوران شمالی 24 پرگنہ کے ہردے پور ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک کواڑانے کے ارادے سے یے بم نصب کیاگیاتھا۔ لیکن پولیس کی مشتعدی کے سبب ٹریک سے بموں کو برآمد کرلیا گیا
دوسری طرف ٹریڈ یونینوں کے ہڑتال کی وجہ سے سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں کل 175لوکل ٹرینوں کو رد کردیاگیا ہے۔
جنوب مشرقی ریلوے کے ترجمان سنجے گھوش نے بتایا کہ ہوڑہ۔کھڑکھپور کے درمیان متعدد مقامات پر 10منٹ سے ڈیڑھ گھنٹے کے درمیان ریلوے ٹریک پر رخنہ ڈالا گیا مگر اس کی وجہ سے کسی بھی لوکل ٹرین کو رد نہیں کیا گیا ہے۔
سیالدہ ڈویژن سب سے زیادہ متاثر رہا۔یہاں کل 128ٹرینوں کو رد کیا گیا۔
ایسٹرن ریلوے ترجمان نکھل چکرورتی نے کہا کہ سیالدہ سیکشن میں 128اور ہوڑہ ڈویژن میں 47ای ایم یو لوکل ٹرین کو رد کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10میل اور ایکسپریس ٹرین کے روڈ کو تبدیل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوپہر ایک بجے کے بعد ٹرین معمول کے مطابق چلنے لگیں اور ٹریک پر جام کو ختم کردیا جائے گا۔
ہوڑہ سیکشن کے ہابڑا اور اشوک نگر اورموگرا میں ٹرین کو روکنے کی کوشش کی گئی ہے۔
مغربی بنگال کی کانگریس اور بائیں محاذ کی تمام سیاسی جماعتوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ،این آرسی اور این پی آر کے خلاف آئندہ کل آٹھ جنوری کو ریاست میں ہڑتال کرنے کا اعلان کیاتھا۔
کانگریس اور بائیں محاذ نے تمام مزدورتنظیموں کی جانب بلائی گئی ہڑتال کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔بند کی حمایت میں سڑکوں پر اترنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔
Also read: Police busts illegal arms manufacturing factory in Kolkata's Port area