ETV Bharat / state

Kolkata Police Recover Arms And Bullets: کولکاتا میں آٹو رکشہ سے بم اور کارتوس برآمد - آٹو رکشہ سے بم اور کارتوس برآمد

جنوبی کولکاتا میں واقع ہری دیب پور تھانہ علاقے میں سڑک کے کنارے کھڑی آٹو رکشہ سے ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ Kolkata Police Recover Arms And Bullets

Kolkata Police Recover Arms And Bullets
Kolkata Police Recover Arms And Bullets
author img

By

Published : Apr 23, 2022, 2:29 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوبی کولکاتا میں واقع ہری دیب پور تھانہ علاقے میں پولیس نے ایک آٹو رکشہ سے تازہ بم اور کارتوس برآمد کیا۔ گھنی آبادی والا علاقے میں سڑک کے کنارے کھڑی آٹو رکشہ سے ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہری دیب پور تھانہ علاقے میں چھاپہ ماری مہم چلائی۔ شک کی بنیاد پر سڑک کے کنارے کھڑی آٹو رکشہ کی تلاشی لی گئی۔پولیس نے آٹو رکشہ سے 19 تازہ بموں اور ایک درجن سے زائد کارتوش برآمد کئے۔ ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد ہونے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلائی جا رہی ہے۔ Kolkata police recovered weapons and ammunition

پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ آٹو رکشہ کے مالک کا پتہ چل گیا ہے۔ اس کی تلاش جاری یے لیکن اب تک اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ 'حالیہ دنوں میں جنوبی کولکاتا کے مختلف علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں تھی اس کے لئے ہتھیاروں کا ذخیرہ آٹو رکشہ میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔' واضح رہے کہ جنوبی کولکاتا کے بہالہ، لیک گارڈنس اور قصبہ علاقہ میں چند روز قبل سنڈیکیٹ سے جڑے لوگوں کے درمیان خونی جھڑپیں ہوئیں تھی جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.