ETV Bharat / state

Police Officer's Body Found: ڈائمنڈ ہاربر تھانے کے اے ایس آئی کی لاش برآمد - ڈائمنڈ ہاربر تھانہ

جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر تھانے Diamond Harbour Police Station کے تحت 117 قومی شاہراہ کے کنارے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی خون میں لت پت لاش ملنے سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔ Police Officer's Body Found

ڈائمنڈ ہاربر تھانے کے اے ایس آئی کی لاش برآمد

author img

By

Published : May 31, 2022, 3:30 PM IST

مغربی بنگال: جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر تھانے کے تحت 117 قومی شاہراہ کے کنارے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی لاش ملی جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا۔Police Officer's Body Found

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا کہ پولیس آفیسر کی شناخت سمیر داس کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ ڈائمنڈ ہاربر تھانے میں اے ایس آئی کے عہدے پر فائز تھے۔ پولیس نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے لیکن اب تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی اس معاملے میں واضح طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوع کے آس پاس کے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں ملوث ملزمین کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائےگا۔ ASI Body Recovered in Kolkata
واضح رہے کہ مقتول پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ اور اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران ہی ان کا قتل کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق جب ان کی لاش زمین پر پڑی ہوئی ملی، اس وقت ان کے جسم پر زخم کے متعدد نشانات تھے۔ Police Officer's Body Found

یہ بھی پڑھیں: Couple Found Dead Inside Car: ادھمپور میں ایک کار سے جوڑے کی لاشیں برآمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.