ETV Bharat / state

لفٹ فرنٹ کے کارکنان پر پولیس کا لاٹھی چارج

ہاوڑہ ضلع میں زرعی اور بجلی قانون کے خلاف احتجاج کررہے لفٹ کارکنان پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کی گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

author img

By

Published : Jan 18, 2021, 9:18 PM IST

لفٹ فرنٹ کے کارکنان پر پولیس کا لاٹھی چارج
لفٹ فرنٹ کے کارکنان پر پولیس کا لاٹھی چارج

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع ہاوڑہ میں زرعی اور بجلی قوانین کو واپس لینے کے مطالبات کو لے کر آج لفٹ فرنٹ کے حامیوں نے احتجاج کیا۔

اس دوران لفٹ فرنٹ کے حامیوں نے احتجاجی جلوس کے ساتھ ہوڑہ میٹرو چینل پہنچ کر ضلع انتظامیہ کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لئے لفٹ فرنٹ کے حامیوں پر لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے بریکیڈ کو توڑ کر دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی انہیں روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا گیا۔

لفٹ فرنٹ کے رہنما سیوکمار ساہا نے احتجاج کے دوران کہا کہ زرعی اور بجلی قوانین کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے یکے بعد دیگرے متنازعہ پالیسی غریب عوام پر زبردستی تھوپنے کی کوشش کر رہی ہے جسے قبول نہیں کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.