مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے انگریز بازار تھانہ کے تحت لیٹن مسجد سے متصل علاقے میں خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی۔
چھاپہ ماری مہم کے دوران دو افراد کو گرفتار کر کے منشیات کے اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
انگریزبازار تھانے کے آفیسر انچارج مدن موہن رائے نے کہا کہ مخبروں کی اطلاع پر مسجد لیٹن سے متصل علاقے میں خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی۔
مزید پڑھیں:ستابدی رائے کو پارٹی سے بات کرنی چاہیئے: فرہاد حکیم
چھاپہ ماری مہم کے دوران پولیس نےدو افراد کو گرفتار کیا ہے اور منشیات کے اسمگلنگ استعمال کی جانے والی گاڑی کو بھی ضبط کرلی۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت برسنجیت گھوش اور نصرالاسلام کے طور پر ہویی ہے۔
گرفتار افراد کے پاس گیارہ لاکھ روپے اور 360 گرام براؤن شوگر برآمد کی گئی ہے جس کی قیمت 25 لاکھ روپے کے قریب بتائی گئی ہے۔
انگریز بازار تھانہ کے آفیسر انچارج مدن موہن رائے نے کہا کہ گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں دس دنوں کے لیے پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔
انگریز بازار تھانے کی پولیس نے انگریز بازار اور کالیاچک کے درمیان بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم شروع کی ہے۔