ETV Bharat / state

بنگال کے نوجوانوں کے لیے کشمیر میں زمین خریدنے کی راہ ہموار: یوگی ادتیہ ناتھ - یوگی آدیتہ ناتھ

یوگی آدیتہ ناتھ نے مغربی بنگال کے ضلع ہاوڑہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اب بنگال کے نوجوان کشمیر میں زمین خرید سکتے ہیں، وہاں گھر بسا سکتے ہیں۔ بنگال کے نوجوانوں کے لیے کشمیر کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔'

یوگی ادتیہ ناتھ
یوگی ادتیہ ناتھ
author img

By

Published : Apr 4, 2021, 9:27 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے ضلع ہاوڑہ میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے جس طرح سے جموں و کشمیر میں امن بحال کیا اور ترقی کی راہ ہموار کی، ٹھیک اسی طرح بنگال کو بھی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

البیڑیا کے آمتا میں بی جے پی کے امیدوار کی حمایت میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے کہا 'وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 منسوخ کر کے پورے ملک کو مثبت پیغام دیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی مشترکہ کوششوں کے سبب جموں و کشمیر سے دفعہ 370 منسوخ کیے جانے کے بعد وہاں ترقی کی راہ ہموار ہوئی'.

بنگال کے نوجوانوں کے لئے کشمیر میں زمین خریدنے کی راہ ہموار

انہوں نے کہا 'وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر میں دہشت کا ماحول ختم کیا۔ ان کے سخت فیصلے کے بعد عسکریت پسندوں کے پاؤں اکھڑ گئے۔ وہاں ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوئیں۔ اس سے زیادہ خوشی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔ اب بنگال کے نوجوان کشمیر میں زمین خرید سکتے ہیں۔ وہاں گھر بسا سکتے ہیں۔ بنگال کے نوجوانوں کے لئے کشمیر کے دروازے کھول دیے گئے ہیں'۔

انہوں نے کہا 'بنگال میں تبدیلی کی لہر جاری ہے۔ اس میں ممتا بنرجی کی حکومت کا خاتمہ یقینی ہے. ممتا بنرجی کی حکومت جائے گی اور بی جے پی کی حکومت آئے گی'۔

انہوں نے کہا 'ممتا بنرجی کو شری رام کے نعرے سے پریشانی ہے۔ وہ بنارس چلی آئیں، انہیں سب کچھ سکھایا دیا جائے گا'۔

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر : 573 نئے کووڈ کیسز، تین افراد کی موت

ان کا مزید کہنا تھا 'ممتا بنرجی کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اگر وہ خود سے اقتدار سے بے دخل نہیں ہوتی ہیں، تو انہیں اور ان کی پارٹی کو عوام ریاست سے بے دخل کر دیں گی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.