ETV Bharat / state

Weightlifter Achinta Sheuli: ویٹ لفٹر اچِنتا شیولی کو وزیر اعظم مودی اور وزیراعلیٰ ممتا کی مبارکباد - pm modi Congratulates achinta sheuli for gold medal

وزیر اعظم نریندر مودی اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ویٹ لفٹر اچِنتا شیولی کے گولڈ میڈل جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد دی۔ Modi and Mamata Congratulate Weightlifter

Modi and Mamata Congratulate Weightlifter

author img

By

Published : Aug 1, 2022, 2:53 PM IST

نئی دہلی/کولکاتا: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو برمنگھم میں ویٹ لفٹر اچِنتا شیولی کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں مردوں کے 73 کلوگرام کے فائنل میں طلائی تمغہ جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ نیز ویٹ لفٹر کو مبارک باد دی اور کہا کہ ایتھلیٹس نے خصوصی کامیابی کے لیے سخت محنت کی۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا، "خوشی ہے کہ باصلاحیت اچِنتا شیولی نے دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ وہ اپنی پرسکون طبیعت اور استقامت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس خاص حصولیابی کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔ مستقبل کی کوششوں کے لیے انہیں میری نیک خواہشات۔" PM Modi and CM Mamata felicitate weightlifter Achinta Sheuli

پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا،
پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا، "خوشی ہے کہ باصلاحیت اچِنتا شیولی نے دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتا
وزیر اعظم نے ٹویٹر پر کامن ویلتھ گیمز 2022 کے لیے ہندوستانی دستے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں انہوں نے کہا، "کامن ویلتھ گیمز کے لیے ہمارے دستے کے روانہ ہونے سے پہلے، میں نے اچِنتا شیولی کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ ہم نے ان کی ماں اور بھائی سے ملاقات کی، ہم نے حمایت پر تبادلہ خیال کیا۔ میں یہ بھی امید کرتا ہوں کہ اب انہیں ایک فلم دیکھنے کا وقت مل گیاہے، اب اچِنتا نے تمغہ جیت لیا ہے۔

اچِنتا شیولی نے مینز ویٹ لفٹر کے 73 کلوگرام وزن کے زمرے میں یہ تمغہ جیتا ہے۔ اچِنتا نے اسنیچ میں ریکارڈ 143 کلوگرام وزن اٹھایا، وہیں کلین اینڈ جرک میں وہ 170 کلوگرام وزن اٹھانے میں کامیاب رہے۔ مجموعی طور پر، انہوں نے گیمزریکارڈ بناتے ہوئے کل 313 کلو وزن اٹھایا اور سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

ویٹ لفٹر اچِنتا شیولی کو وزیر اعظم مودی اور وزیراعلیٰ ممتا کی مبارکباد

ہندوستانی فوج نے بھی ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پرایتھلیٹ کو مبارکباد دی۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں اب تک تین طلائی تمغہ جیتنے والوں میں دو ہندوستانی فوج کے اہلکار ہیں۔ دوسری جانب مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی ہوڑہ ضلع کے رہنے والے ویٹ لفٹر اچنتا شیولی کو دولت مشترکہ کھیلوں (کامن ویلتھ گیمز) میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں بنگال اور ملک کے لیے قابل فخر قرار دیا۔ Modi and Mamata Congratulate Weightlifter Achanta Shivali

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ہوڑہ ضلع کے رہنے والے اچنتا شیولی کی کامن ویلتھ گیمز میں تاریخی کامیابی نے جشن منانے کا شاندار موقع فراہم کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وڑہ ضلع کے رہنے والے ویٹ لفٹر اچنتا شیولی کو دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں بنگال اور ملک کے لیے فخر قرار دیا۔ Weightlifter Achinta Sheuli

انہوں نے کہا کہ اچنتا شیولی نے دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیت کر یہ ثابت کر دیا کہ سخت محنت اور لگن کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی ہے، لیکن اس کے لیے محنت میں ایمانداری ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ اچنتا شیولی کی تاریخی کامیابی اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور بڑی دشواریوں کا سامنا کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ وہ (اچنتا شیولی) مستقبل میں بھی اس طرح کی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھیں گے جس بھارت اور مغربی بنگال کا نام روشن ہوتا رہے۔

مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ شیولی نے میں 143 کلو وزن اٹھایا جو کامن ویلتھ گیمز (دولت مشترکہ کھیلوں) کا نیا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کلین اینڈ جرک میں 170 کلوگرام سمیت کل 313 کلوگرام وزن اٹھا کر کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ شیلی، جس نے گذشتہ سال جونیئر ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا، نے اپنی تیسری کوشش میں دونوں بہترین لفٹس کیے۔

کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں بھارت کی سنہری دوڑ کو جاری رکھتے ہوئے، اچِنتا شیولی نے مردوں 73 کلوگرام زمرے میں ایک نئے ریکارڈ کے ساتھ ملک کا تیسرا طلائی تمغہ (گولڈ میڈل ) جیتا۔ اس سے قبل ٹوکیو اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی میرابائی چانو اور جیریمی لالرننگا نے ویٹ لفٹنگ میں بھارت کو دو گولڈ میڈل دلائے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.