شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی پر اقوام متحدہ کی نگرانی میں ملک بھر میں ریفرنڈم کرانے کے بیان دینے پرممتا بنرجی کو مغربی بنگال کے وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹانے کی اپیل کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی گئی ہے۔
ایک صحافی نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔
شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ ''اگر بی جے پی میں ہمت ہے تو اقوام متحد ہ کی نگرانی میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی پررائے شماری کرائے“”اگر بی جے پی رائے شماری میں ہار جاتی ہے تو، اسے حکومت سے بھی دستبردار ہونا پڑے گا۔
ممتا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہاتھا کہ ”آپ کی اکثریت ہے اس لنے سب کو ڈرا نہیں سکتے ہیں۔
عرضی میں کہا گیا ہے کہ ممتا کا بیان ہندوستانی آئین کے منافی ہے۔ ممتا کا بیان واضح ہے کہ وزیر اعلی ملک کی سالمیت اور خودمختاری پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔او یہ ان کے حلف کے منافی ہے۔
خیال رہے کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بعد میں اپنے اس بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی مقصد اقوام متحدہ کی نگرانی میں ریفرنڈم کرانے کا نہیں تھا۔ان کے بیان کو غلط سمجھا گیا ہے۔
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے ریفرنڈم کرانے کے مطالبے پر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے تنقید کی تھی۔ اس کے علاوہ وزیراداخلہ سمیت بی جے پی کے تمام سرکردہ رہنماؤں نے ترنمول کانگریس کی سربراہ کے بیان کی مذمت کی تھی۔