مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے ہاؤڑہ میدان علاقے میں بھی اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں زبردست دیکھی جا رہی ہے۔ لوگوں میں اسمبلی انتخابات 2021 کو لے زبردست جوش و خروش اور دلچسپی پائی جا رہی ہے اور سیکولر پسند جماعت کو ووٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ہاؤڑہ ضلع کے مشہور اقلیتی اکثریتی علاقے ٹیکیہ پاڑہ کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں سے بات چیت کی۔
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے کاؤنسلر نے کہا کہ کسی کے آنے اور جانے سے نہ ترنمول کانگریس پر اثر پڑنے والا ہے اور نہ ہی بنگال کی عوام پر۔
انہوں نے کہا کہ بنگال رابندر ناتھ ٹائیگور، نیتاجی سبھاش چندر بوس اور قاضی نذراسلام کی سرزمین ہے جہاں ترقی اور سیکولر پسند لوگوں کوپھلنے پھولنے کا موقع ملتا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ امت شاہ، جے پی نڈا، اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ سمیت دیگر رہنماؤں کے بنگال کے دورے پر آنے سے ممتا بنرجی پر کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا ہے کہ بنگال میں ہندو مسلم سکھ عیسائی سمیت تمام مذاہب کے لوگوں کو ترقی کرنے کا یکساں مواقع ملے اور مستقبل میں بھی ملیں گے لیکن مذہب کے نام پر سیاست کرنے والی پارٹیوں کے لئے بنگال میں کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی ایک سیٹ ملنے والا ہے۔
عام لوگوں کا کہنا ہے کہ اتر پردیش، بہار اور مدھیہ پردیش کے مقابلے بنگال میں بے شمار ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور مستقبل میں بھی ہوں گے۔
غور طلب ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل سی پول کی سروے رپورٹ میں ممتا بنرجی کی قیادت میں تیسری مرتبہ حکومت بننے کا واضح اشارہ دیا لیکن اس کے ساتھ ساتھ حکمراں جماعت کی سیٹوں کے نقصان ہونے کی بات کہی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں 294 سیٹوں کے لئے اسمبلی انتخابات اس مرتبہ آٹھ مراحل میں ہوں گے۔ 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت 294 میں سے 211 سیٹز جیت کر اقتدار میں آئی تھی۔
مزید پڑھیں:
بنگال ایم آئی ایم کو جھٹکا سینیئر لیڈر نے چھوڑی پارٹی
الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ ریاست کے تمام اضلاع میں مرکزی فورسز کے جوانوں کی بوٹ مارچ کا سلسلہ جاری ہے۔