جنوبی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی تلاش گمشدہ سے متعلق متنازع پوسٹ ٹرینڈ کیا جا رہا ہے. سوشل میڈیا پر رکن اسمبلی نوشاد صدیقی سے سوال کیا جا رہا ہے کہ آپ اپنے اسمبلی حلقے کو کس کے بھروسے پر چھوڑ کر چلے گئے ہیں. لوگ آپ کی تلاش میں مصروف ہیں۔ Searching Own MLA Naushad Siddiqui
ترنمول کانگریس کے رہنما اریبل اسلام نے کہا کہ اسمبلی انتخابات 2021 میں بھانگوڑ اسمبلی حلقے سے انڈین سیکولر فرنٹ کے امیدوار نوشاد صدیقی انتخابات جیت کر رکن اسمبلی بنے لیکن اس کے بعد سے اپنی ذمہ داری نبھانے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئے ہیں. انہوں نے کہا کہ نوشاد صدیقی دراصل سیاسی آدمی نہیں ہیں. وہ فرفرہ شریف سے تعلق رکھتے ہیں. انہیں سیاست آتی نہیں ہے اور انہیں اس کا علم بھی نہیں ہے۔
نوشاد صدیقی اصل میں رکن اسمبلی تو بن گئے لیکن کام کا تو کوئی تجربہ ہے نہیں اس لئے وہ اپنے اسمبلی کے لوگوں کو اللہ کی راہ پر چھوڑ کر لاپتہ ہو گئے ہیں. دوسری طرف ترنمول کانگریس کے ایک اور رہنما قاضی احمد نے کہا کہ بھانگوڑ کے لوگوں نے نوشاد صدیقی کو رکن اسمبلی بنا کر بہت بڑی غلطی کر دی ہے اور اس خمیازہ انہیں بھگتنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
مقامی باشندوں نے کہا کہ نوشاد صدیقی جب رکن اسلی نہیں بنے تھے تو انہیں روزانہ علاقوں میں دیکھا جاتا تھا. وہ گھر گھر جا کر لوگوں کی خبر لیتے تھے رکن اسمبلی بننے کے بعد ان کی خبر لینے کے لئے سوشل میڈیا پر ہمیں تلاش گمشدہ کا اشتہار کا سہارا لینا پڑ رہا ہے. جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی جانب سے اس معاملے میں اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔