ETV Bharat / state

Duare Sarkar Boycott: ضلع بانکوڑہ میں دوارے سرکار کیمپ کا بائیکاٹ - بنگال میں دوارے سرکار کی چمک پھیکی پڑنے لگی

مغربی بنگال کے بانکوڑہ ضلع کے وشنوپور تھانہ کے تحت دوتالہ گاؤں کے باشندوں نے سڑک کی ابتر حالت، لیمپ پوسٹ سے بتی گل اور پینے کے پانی کی قلت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان پر دوارے سرکار کیمپ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Duare Sarkar Boycott

people of bankura district Boycott duare sarkar Camp
ضلع بانکوڑہ میں دوارے سرکار کیمپ کا بائیکاٹ
author img

By

Published : Jun 24, 2022, 7:32 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر مشتمل دوارے سرکار کی چمک پھیکی پڑنے لگی ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے مقامی رہنماؤں کی من مانی کے سبب عام لوگ اب اس منصوبے سے دوری بنانے لگے ہیں۔ بانکوڑہ ضلع کے وشنوپور تھانہ کے تحت دوتالہ گاؤں میں ایسا ہی ایک واقعہ منظر عام پر آیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی گاؤں کے باشندوں نے دوارے کیمپ کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Duare Sarkar Boycott

دوتالہ گاؤں کے باشندوں نے ابتر سڑک، لیمپ پوسٹ سے بتی گل اور پینے کے پانی کی قلت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان پر دوارے سرکار کیمپ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوتالہ گاؤں کے باشندہ محمد شریف منڈل نے کہاکہ دوارے کیمپ سے عام لوگوں کو فائدہ کم اور پریشانیوں کا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دوارے سرکار کیمپ لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے اہتمام کیا جاتا ہے، لیکن اس کے برعکس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ' ہمارے گاؤں کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، خستہ حال سڑک، لیمپ پوسٹ سے بتی گل اور پینے کے پانی کی قلت کے مسائل کا سامنا ہے۔ ضلع انتظامیہ پہلے ان مسائل کے نکالے اس کے بعد دوارے کیمپ کا انعقاد کرے۔ '

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے کسی ضلع میں پہلی مرتبہ دوارے سرکار کیمپ کے خلاف عام لوگ سڑکوں پر اترے ہیں اور اس کی مخالفت کر رہے ہیں، اس سے قبل عام لوگ بالخصوص خواتین دوارے سرکار کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.