مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے سونار پور (جنوب) سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی فردوسی بیگم نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر روشی ڈالی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی فردوسی بیگم نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کی عوام دوست پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ' حکومت نے عوام کو تمام تر پریشانیوں سے نجات دلانے کا وعدہ کیا ہے اسے ہر حال میں نبھانے کی کوشش کی جائے گی۔'
رکن اسمبلی نے کہاکہ ریاستی حکومت کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کی ذمہ داری ہماری ہے اور اسے ہر نبھانے کی کوشش کریں گے۔'
رکن اسمبلی فردوسی بیگم نے کہاکہ عوام کو دو چیزیں تعلیم اور صحت پر خاص طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، کیونکہ اس سے سماج میں مثبت تبدیلی آ سکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں دونوں تعلیم اور صحت سب سے اہم ہے اور اس کے بغیر تندرست اور صحت مند سماج کا تصور نہیں کیا جا سکتا ہے۔'
ان کا کہنا ہے کہ تعلیم سے سماج میں مثبت تبدیلی آتی ہے اور مستقبل سنور جاتا ہے، اس کے لیے ہر ایک آدمی کو سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔ اسی کے مدنظر ریاستی حکومت کی جانب سے تعلیم کو فروغ دینے کے لیے متعدد منصوبوں پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔'
انہوں نے مزید کہاکہ 2011 میں ممتابنرجی کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد صحت کے شعبوں میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ ہسپتالوں کے معیار کو بلند کیا گیا ہے اور علاج کو سستا کیا گیا ہے تاکہ عوام کی پریشانی کم ہو سکے۔
مزید پڑھیں: