ETV Bharat / state

بنگال کے مختلف اضلاع میں سادگی کے ساتھ عید منائی گئی

author img

By

Published : May 15, 2021, 10:37 PM IST

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں لوگوں نے سادگی کے ساتھ عید منانے کے دوران کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کیا گیا۔

بنگال کے مختلف اضلاع میں سادگی کے ساتھ عید منائی گئی
بنگال کے مختلف اضلاع میں سادگی کے ساتھ عید منائی گئی

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح ایک بار پھر مغربی بنگال میں کورونا کے منحوس سائے کے درمیان مسلمانوں نے بڑی سادگی کے ساتھ عید منائی۔ لوگوں نے عید کا جشن منانے کے دوران کہیں بھی ہوش نہیں کھویا۔ مساجد میں آنے والے لوگ ماسک پہنے ہوئے نظر آئے۔

مختلف مساجد اور عیدگاہوں کے باہر سکیورٹی انتظامات سخت کیے گئے تھے۔ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کورونا وائرس سے متعلق گائیڈ لائن کے نفاذ کو یقینی بنانے کی کوشش میں مصروف تھے۔

عید کی نماز ادا کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت نے مختلف لوگوں سے بات چیت کی اور ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی۔
اس دوران لوگوں نے کہا کہ ملک کے سامنے کورونا ایک بھیانک چیلنج ہے۔ اس سے ہم سبھوں کو مل جل کر نمٹنے کی ضرورت ہے۔ ایک دوسرے کے تعاون کے بغیر اس کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عید کا جشن ہم ضرور منائیں گے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے لیکن کورونا گائیڈ لائن کے ساتھ۔ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے سارا دن جشن منائیں گے اور اس بیماری کو اکھاڑ پھینکیں گے۔
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ عید سے چند روز قبل وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جو گائیڈ لائن جاری کی اس پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے اور ہم نے اسے اپنی اپنی زندگی کا حصہ بنالیا ہے۔
واضح رہے کہ عید سے تین دن قبل وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے عید کو لے کر گائیڈ لائن جاری کیا تھا۔ اس گائیڈ لائن کے تحت 50 سے زائد لوگ جمع نہیں ہو سکتے ہیں۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 10 لاکھ 12 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 13 ہزار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
مغربی بنگال میں ان دنوں منی لاک ڈاؤن نافذ ہیں۔ لوکل ٹرین خدمات معطل کر دی گئی ہیں، اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہوائی جہاز اور ایکسپریس ٹرین سے سفر کر کے بنگال میں داخل ہونے کے لیے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا نیگیٹو رپورٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.