ETV Bharat / state

تین سو کلومیٹر کی مسافت طے کرکے نیٹ امتحان میں شرکت - روپک نے کہا کہ میں 13 ستمبر کو آل انڈیا میڈیکل داخلہ امتحان میں بھی شرکت کروں گا

سیلاب سے گھرے رہنے کے باوجود روپک سہا نے 300 کلومیٹر کی مسافت موٹرسائیکل سے طے کرکے نیٹ امتحان میں شرکت کر مثال قائم کی ہے۔

roopak saha has set an example by covering a distance of 300 km on a motorcycle and participating in the neet exam
تین سو کلومیٹر کی مسافت طے کرکے نیٹ امتحان میں شرکت
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 8:17 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع مغربی مدنی پور کے گھٹال سے تعلق رکھنے والے روپک سہا مشکلات اور پریشانیوں کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم کے حصول کا موقع ضائع کرنا نہیں چاہتے تھے۔گھٹال اور کولکاتا کے درمیان معمول کے مطابق بسیں نہیں چل ری ہیں۔ جو بسیں چل رہی ہیں اس میں معاشرتی فاصلے کا خیال نہیں رکھا جاتا ہے۔کورونا کے خوف کی وجہ سے روپک سہا کے والد بیٹے کو بس میں بھیجنے کو تیار نہیں تھے۔ اس لیے امتحان کے مرکز بھیجنے کے لیے ایک موٹر سائیکل کا انتظام کیا تاکہ وہ گھٹال سے کولکاتا جاسکے۔

روپک سہا کے والد منریگا میں کام کرتے ہیں۔ روپک نے رام چندر شیشو مندر سے تعلیم حاصل کی ہے۔ روپک اور اس کے والد آج صبح 3.30 بجے موٹر سائیکل کے ذریعہ گھر سے نکل گئے تاکہ وقت پر سالٹ لیک میں واقع امتحان سینٹر پہنچ سکے۔

روپک کے والد نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی خواہش اور تعلیم حاصل کرنے کے جذبے کو پورا کرنے کے لیے سب کچھ کرنے کو تیار تھے۔ بنگال میں نیٹ کے امتحان کے کل 15 ٹسٹ مراکز ہیں۔

مشکلات میں نیٹ اور جی ای ای امتحانات کا انعقاد

مغربی مدنی پور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کوئی بھی امتحان مراکز نہیں ہے۔ امتحانات کے مراکز کولکاتا، سلی گوڑی اور دیگر علاقے میں ہے۔ اس لیے فارم بھرتے وقت روپک سہا نے امتحان کے مراکز کا انتخاب کولکاتا کا کیا۔ روپک نے اسی برس گاؤں میں سب سے زیادہ نمبر لے کر ہائر سیکنڈری پاس کیا ہے۔

ٹسٹ کے فارغ ہونے کے بعد روپک سہا نے کہا کہ ان کے علاقے میں سیلاب ہے اور کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رپا ہے۔ تمام تر خطرات کے باوجود وہ اس موقع کو ضائع کرنا نہیں چاہتے تھے۔ اس لیے وہ 300 کلو میٹر مسافت طے کرکے یہاں امتحان دینے آئے ہیں۔

روپک نے کہا کہ میں 13 ستمبر کو آل انڈیا میڈیکل داخلہ امتحان میں بھی شرکت کروں گا۔ امتحان سینٹر درگاپور میں ہے۔ میں ڈاکٹر بننا چاہتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.