ETV Bharat / state

Panchayat Election پنچایت انتخابات کی پولنگ کے دوران تشدد، متعدد افراد ہلاک - مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات

رہاست میں پنچایت انتخابات کے لئے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔سیکیورٹی کے تمام تر پختہ انتظامات کے دعویٰ کے باوجود خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں تشدد کے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

پنچایت انتخابات:پولنگ کے دوران تشدد،متعدد افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 8, 2023, 12:19 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ مرکزی فورسز کی تعیناتی کے باوجود ریاست کے مختلف اضلاع میں بھیانک خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مرشدآباد، مالدہ، کوچ بہار اور جنوبی 24 پرگنہ میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق مرشدآباد، مالدہ اور کوچ بہار میں ترنمول کانگریس،کانگریس ،بی جے پی اور سی پی آئی ایم کے حامیوں کے قتل کی اطلاع ہے۔اس درمیان مختلف اضلاع میں پولنگ بوتھوں میں بیلیٹ پیپر کی لوٹ کی اطلاع ہے ۔

کوچ بہار میں، کانگریس-سی پی آئی ایم اتحاد کے ایک کارکن کو مبینہ طور پر ٹی ایم سی کے حامیوں نے گولی مار دی۔ اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔وہ ڈنہٹا سب ڈویژنل اسپتال میں زیر علاج ہے۔ متاثرہ نے واقعے کے بعد میڈیا میں بیان دیا۔ انہوں نے براہ راست ٹی ایم سی لیڈر پر حملے کا الزام لگایا۔

دوسری طرف مرشد آباد کے شمشیر گنج علاقے میں ٹی ایم سی اور کانگریس کارکنان کے درمیان خونی جھڑپ کی اطلاع ہے۔مالدہ، شمالی دیناج پور سمیت دیگر اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پٹڑھیں:Bengal Panchayat Election مغربی بنگال میں پرتشدد واقعات کے درمیان پنچایت انتخابات کے لئے پولنگ جاری

مغربی بنگال میں آج پنچایتی انتخابات 2023 ہیں۔ ریاست میں انتخابات کے اعلان کے بعد سے تشدد میں کم از کم 15 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ گورنر نے اس معاملے پر الیکشن افسر کو خط لکھا۔ بنگال میں تقریباً 5.5 لاکھ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ریاست میں ضلع پریشد، پنچایت سمیتی اور گرام پنچایت کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.