ETV Bharat / state

PETROL PRICE TODAY IN SOUTH 24 PARGANAS: پرائیویٹ بسوں کے مالکان اور ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : May 13, 2022, 9:53 AM IST

جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر تھانہ علاقے میں پرائیویٹ بسوں کے مالکان اور ملازمین نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی جس کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ Bengal Private Bus Operators Call Off Strike Against Fuel Price Rise

احتجاج
احتجاج

کولکاتا: ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب عام لوگوں کو پریشانیوں کا ساما کرنا پڑرہا ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے سبب پرائیویٹ بسوں کی خدمات پوری طرح سے متاثر ہے، کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں پرائیوٹ بسوں کے مالکان نے احتجاجاً سڑکوں پر بسوں کو کم اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Bengal Private Bus Operators Call Off Strike Against Fuel Price Rise

اسی درمیان جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر تھانہ علاقہ میں پرائیویٹ بسوں کے مالکان اور ملازمین نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی، پرائیویٹ بس اور منی بس کے مالکان اور سینکڑوں ملازمین سڑکوں پر بیٹھ گئے اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج گھنٹوں تک جاری رہا جس کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

پرائیویٹ بس اور منی بس ایسوسی ایشن کے ضلع صدر شریف شیخ نے کہا کہ دو سال پہلے لاک ڈاؤن کے سبب کاروبار کو جو نقصان پہنچاہے اس سے ابھی ابھر بھی نہیں پائے تھے کہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،انہوں نے کہا کہ اب حالات یہ ہے کہ ہمیں اپنی اپنی بسوں کو سڑکوں کے کنارے کھڑی کرکے اسے برباد کر دینا پڑے گا. اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہے. کیونکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تو بڑھ رہی ہے لیکن بسوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اضافی قیمتوں پر تیل خرید کر بسیں چلائیں گے تو منافع کے بجائے خسارہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ملازمین کو تنخواہ کہاں سے دی جائیگی؟
پرائیویٹ بس اور منی بس ایسوسی ایشن کے ضلع صدر شریف شیخ نے کہا کہ ہمیں نہ مرکزی حکومت سے کوئی مدد مل رہی ہے اور نہ ریاستی حکومت سے. ہمارے پاس بس کی خدمات کو بند کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ بھی نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.