ETV Bharat / state

حزب اختلاف کا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے وزیراعلی کو خط - رہنما سوجن چکرورتی

حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان اور سی پی آئی ایم کے رہنما نے مشترکہ طور پر وزیراعلی ممتا بنرجی کو خط لکھ کر ہنگامی اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

opposition leader ask CM Mamata to call emergency assembly session
حزب اختلاف کا ہنگامی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے وزیراعلی کو خط
author img

By

Published : Dec 3, 2020, 10:36 PM IST

مغربی بنگال میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہونے سے عام لوگوں کو زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سبزیوں اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے سبب عام لوگوں میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف غصہ پایا جا رہا ہے۔

جزب اختلاف اور کانگریس کے سینیئر رہنما عبدالمنان اور اسمبلی میں بائیں محاذ کے رہنما سوجن چکرورتی نے مشترکہ طور پر خط لکھ کر وزیر اعلی سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران سبزیوں اور ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عام لوگوں کو جن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کا جواب کون دے گا۔

حزب اختلاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ 2011 آلو آٹھ روپے کلو اور منی کٹ چاول 20 روپے کلو مل رہے تھے آج آلو 45 سے 60 فی کلو اور چاول 40 سے 45 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

گزشتہ چند مہینوں کے دوران ضروری اشیاء اور سبزیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے لیکن آمدنی کم ہوتی چلی گئی ہے۔

عبدالمنان کے مطابق نفرت اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے سے کچھ نہیں ہوگا لوگوں کو روزی روٹی چاہیے۔

دوسری جانب سی پی آئی ایم کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ ضروری اشیاء اور سبزیوں کی قیمتوں اضافہ ہونے سے عام لوگوں کے صبر کا پیمانہ جواب دینے لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی ممتابنرجی کو اس سلسلے پر بات چیت کرنے کے لیے ہنگامی اسمبلی اجلاس طلب کرنا چاہیے تھا لیکن وہ نہیں بلائی۔

سمجھ میں نہیں آتا ہے کہ وزیراعلی ممتابنرجی ہنگامی اسمبلی اجلاس بلانے سے کتراتی کیونکہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این آر سی اور سی اے اے معاملے میں بھی انہوں ایسا ہی کیا تھا۔ اس مرتبہ بھی گریز کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.