مغربی بنگال کے مشرقی میدنی پور کے ہلدیہ میں ہگلی ندی میں کشتی کے الٹنے سے ایک شخص کی ڈوبنے سے موت ہوگئی جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
اس واقعے کے بعد ریور ٹریفک کی ٹیم اور کوسٹل پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے لاپتہ لوگوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ حادثہ آج دن میں اس وقت پیش آیا جب نندی گرام سے ہلدیہ جانے والی کشتی (ٹرولر) اچانک ندی میں الٹ گئی۔ موقع پر ہی ایک شخص کی ندی میں ڈوب جانے سے موت ہو گئی جبکہ دیگر افراد لاپتہ ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
اس واقعے کے بعد ریور ٹریفک کی ٹیم اور کوسٹل پولیس کے اہلکاروں نے کشتی (ٹرولر) پر سوار 18 میں سے 9 افراد کو بچانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ دوسرے لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔
کوسٹل پولیس کا کہنا ہے کہ 'یہ واقعہ کب اور کیسے پیش آیا اس کے بارے میں کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔'
کوسٹل پولیس نے مزید بتایا کہ 'اس واقعے میں مرنے والی کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔' ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 'پورے معاملے پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
ضلع انتظامیہ کے مطابق تمام افراد پیشے سے ماہی گیر ہیں اور وہ مچھلی پکڑنے کے لئے ندی میں گئے تھے۔