مغربی بنگال کے خلیج بنگال میں ہواؤں کے دباؤ بننے کے سبب بنگال اور اس کی پڑوسی ریاستوں کے ساحلی اضلاع پر جواد طوفان Cyclone Jawad کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
مغربی بنگال حکومت نے جواد طوفان Cyclone Jawad کے پیش نظر ساحلی اضلاع شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی مدنی پور سمیت دارالحکومت میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔
دوسری طرف خلیج بنگال میں آنے والا جواد طوفان کے پیش نظر ہوڑہ سے روانہ ہونے والی متعدد ایکسپریس ٹرین خدمات معطل Trains Cancelled کردی گئی ہے۔
مشرقی ریلوے کے مطابق طوفان کے پیش نظر ہوڑہ سے روانہ ہونے والی ایک درجن سے زائد ٹرینوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اگلی ہدایت تک ہوڑہ سے جنوبی ہند کو جانے والی بیشتر ٹرینوں کی خدمات بدستور معطل رہیں گی۔'
ہوڑہ سے روانہ ہونے والی جن ٹرینوں کی خدمات معطل کی گئی ہے ان میں ہوڑہ -سکندر آباد، ہوڑہ- حیدرآباد، ہوڑہ - ترونترورم پورم، ہوڑہ - ایم جی آر چنئی اور ہوڑہ - واسکو ڈی گاما شامل ہے۔'
اس کے علاوہ آپ ٹرینوں میں ہوڑہ - پوری، ہوڑہ - یشونت پور - حیدرآباد - ہودہ، چنئی - ہوڑہ، سکندر آباد - ہوڑہ ایکسپریس ٹرین شامل ہیں۔'
دوسری طرف علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر سے طوفان کے پیش نظر کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں بارش شروع ہو چکی ہے جو سوموار تک جاری رہ سکتی ہے۔ اس طوفان سے جنوبی 24 پرگنہ اور شمالی 24 پرگنہ کو زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔'
مزید پڑھیں: