ETV Bharat / state

کولکاتا: سیکولرفرنٹ کے رہنما نوشاد صدیقی کا حکومت سے کالج و ہسپتال کا مطالبہ - news of west bengal

انڈین سیکولر فرنٹ کے چئیرمین اور بھانگڑ سے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے آج ریاستی اسمبلی پہلے بجٹ شیشن میں پہلی بار خطاب کرتے ہوئے صحت، تعلیم اور روزگار کا مسئلہ اٹھایا اور اپنے اسمبلی حلقہ کے لیے کالج و ہسپتال کا مطالبہ کیا۔

naushad siddiqui demand college hospital in his maiden assembly speech
کولکاتا: سیکولرفرنٹ کے رہنما نوشاد صدیقی کا حکومت سے کالج و ہسپتال کا مطالبہ
author img

By

Published : Jul 8, 2021, 9:53 PM IST

مغربی بنگال ریاستی اسمبلی میں انڈین سیکولر فرنٹ اور متحدہ محاذ کے واحد رکن اسمبلی اور چئیرپرمین نوشاد صدیقی اپنے پہلے ہی خطاب میں اپنی موجودگی کا احساس درج کرانے میں کامیاب رہے۔

ریاستی اسمبلی میں آج بجٹ شیشن سے پہلی بار خطاب کرتے ہوئے نوشاد صدیقی نے کورونا کے وبائی دور میں بایاں محاذ کے ریڈ ولنٹئیر کی خدمت خلق کا بھی ذکر کیا جس کا کسی کو اندازہ بھی نہیں تھا۔

اپنے پہلے خطاب کے دوران انہوں نے بار بار سی پی آئی ایم کی طلباء تنطیم کا ذکر کیا۔ اس وقت ریاستی اسمبلی میں کانگریس بایاں محاذ کے نمائندہ کے طور پر بھی نوشاد صدیقی رول ادا کر رہے ہیں، کیوں ریاستی اسمبلی میں کانگریس اور بایاں محاذ کا کوئی بھی امیدوار نہیں پہنچ پایا ہے۔

نوشاد صدیقی نے اپنی مدت کار کے پہلے بجٹ شیشن میں خطاب کے دوران صحت، تعلیم اور روزگار کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے ان مسائل کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی۔

بھانگڑ اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے بھانگڑ میں سوپر اسپیشالیٹی ہسپتال، کالج اور کارخانہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس بار بجٹ میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ڈیڑھ کروڑ روزگار فراہم کرنے کی بات کی ہے۔ نوشاد صدیقی نے وزیر اعلی ممتا بنرجی سے اپنا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ ریاستی حکومت کی کام پر اپنی بے باک رائے رکھتے رہیں گے۔ ریاست کی ترقی میں وہ حکومت کا ساتھ دیں گے۔ اسمبلی میں انہوں نے اپنا تعارف متحدہ محاذ کے نمائندہ کے طور پر ہی کرایا۔

مزید پڑھیں:

انہوں یہ بھی کہا کہ رکن اسمبلی ہونے کے بعد بھی ان پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے الیکشن کے بعد ہونے والے سیاسی تشدد کا بھی ذکر کیا۔ بھانگڑ اور کیننگ میں رونما ہونے والے پر تشدد واقعات کا بھی حوالہ دیا۔

گرچہ انہوں نے واضح کر دیا کہ وہ بی جے پی کی ہاں میں ہاں نہیں ملائیں گے۔ انہوں نے بنگال کی تقسیم کی سازش کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سازش کے خلاف لڑیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.