ETV Bharat / state

اب اسکول میں بھی جے شری رام کے نعرے لگانے پر زور - bangal jai shree ram

مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گوڑی کے پرائمری اسکول میں بچوں سے جبراً جے شری رام کے نعرے لگوانے کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔

اب اسکول میں بھی جے شری رام کے نعرے لگانے پر زور
author img

By

Published : Jul 31, 2019, 10:55 PM IST

جلپائی گوڑی میں واقع ایک پرائمری اسکول میں بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری راہل سنہا کی آمد پر اسکولی بچوں کے ذریعہ جے شری رام کا نعرہ لگوائے جانے پرسیاست تیز ہوگئی ہے۔

اب اسکول میں بھی جے شری رام کے نعرے لگانے پر زور

سڑک چلتے مسافر سے زبردستی جے شری رام کا نعروہ لگوانے کا سلسلہ ابھی تھما بھی نہیں ہے کہ اب اسکول میں بھی بچوں سے زبردستی جے شری رام کا نعرہ لگوانے کی ایک خبر سامنے آ گئی ہے۔

مختلف تعلیمی تنظیمیں اور آل بنگال ٹیچر ایسوسی ایشن نے اس پورے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں سے جبراً جے شری رام کے نعرے لگوانا قابل مذمت عمل ہے۔
سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ اسکول اور طلبا کا استعمال سیاسی مقاصد کے لیے نہیں ہونا چاہیے۔

بی جے پی کے جنرل سیکریٹری راہل سنہا تیستا ندی کے کنارے واقع دھرمودیب پرائمری اسکول میں شجر کاری مہم میں پہنچے تھے۔

بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ جب راہل سنہا اسکول پہنچے تو بچے انہیں جے شری رام کے نعرے کے ذریعہ استقبال کرنے لگے۔جب کہ آل بنگال ٹیچرس ایسوسی ایشن نے اس پورے واقعے کو ہی غلط بتا دیا ہے۔

پرائمری اسکول کے ٹیچر انچارج سنجے سرکار کا کہنا ہے کہ کچھ مقامی لوگ اسکول آئے اور کہا کہ یہ لوگ اس علاقے میں درخت لگانے کی مہم چلارہے ہیں اس لیے اسکول کے احاطے میں بھی درخت لگانا چاہتے ہیں چوں کہ یہ ایک اچھی پہل تھی اس لیے ہم نے اجازت دی دی۔

ایک دوسرے ٹیچر جے دیپ نے کہا کہ راہل سنہا چھٹی کے وقت اسکول پہنچے تھے اس وقت اسکول میں ہیڈ ماسٹر اور دیگر اساتذہ موجود نہیں تھے۔اچانک کچھ لوگوں کے ساتھ راہل سنہا یہاں پہنچے۔اس کیمپس میں دو اسکول چلتے ہیں۔

بی جے پی کے رہنما پرائمری سیکشن کی طرف جاکر درخت لگانے لگے اسی وقت اسکول میں چند لوگ جے شری رام کا نعرہ لگانے لگے۔
تاہم اسکول کے اسٹاف کا کہنا ہے کہ ہم لوگ نہیں جانتے ہیں یہ سب کیسے ہوا اور کس نے اسکول میں سیاسی مہم چلانے کی اجازت دی۔

اس پورے معاملے میں صفائی پیش کرتے ہوئے راہل سنہا نے کہا کہ بی جے پی ملک بھر میں ممبر سازی مہم چلارہی ہے۔
بنگال میں اس مہم کے تحت ممبرسازی چل رہی ہے اور اس موقع پر ہم درخت بھی لگارہے ہیں۔ہم اسکول میں پارٹی کا جھنڈا لے کر نہیں گئے تھے۔ہم سماجی مہم کے تحت درخت لگانے اسکول گئے تھے۔ اسی دوران جے شری رام کے نعرے سے ہمارا استقبال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی جے شری رام کا نعرہ سن کر جتنا بھاگیں گی اتنا ہی جے شری رام کے نعرے لگیں گے۔
تاہم سیاسی تقاریب کے لیے اسکول کے طلبا کا استعمال کیے جانے پر مختلف حلقوں سے مذمت کی جارہی ہے۔آل بنگال ٹیچر س ایسوسی ایشن کے صدر پرسنجیت نے کہا کہ اسکول کے احاطے میں مذہبی نعرے اور سیاسی نعرے لگوانا غیر اخلاقی اور قابل مذمت عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے میں شکایت کرائیں گے بی جے پی لیڈروں نے بچوں سے جبراً جے شری رام کے نعرے لگوائے ہیں۔

Intro:Body:

news urdunews urdunews urdu

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.