ETV Bharat / state

North 24 Parganas: خواتین کی سیکیورٹی کے لیے ونرس فورس تشکیل - north 24 pgs gets winners force of womens police

شمالی 24 پرگنہ کے باراسات پولیس ہیڈ کوارٹر میں 18 خاتون پولیس اہلکاروں پر مشتمل 'ونرس فورس' تشکیل دی گئی ہے جو عام خواتین کی تحفظ کو یقینی بنانے کے کاموں میں مصروف ہوں گے۔ Winners Force of Police for Women Security

north 24 pgs gets winners force of womens police
خواتین کی سیکیورٹی کے لیے ونرس فورس تشکیل
author img

By

Published : Apr 22, 2022, 10:49 PM IST

مغربی بنگال میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران جرائم کی وارداتوں بالخصوص خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافے کے باوجود ریاستی حکومت سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے جس میں اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل کی وارداتیں شامل ہیں۔

اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے باراسات پولیس ہیڈ کوارٹر میں آٹھ - آٹھ خاتون پولیس اہلکاروں پر مشتمل ونرس فورس تشکیل دی گئی ہے جو عام خواتین کی تحفظ کو یقینی بنانے کے کاموں میں مصروف ہوں گے۔ باراسات پولیس سپرنٹنڈنٹ راج نارائن مکھرجی نے کہا کہ شمالی 24 پرگنہ کے باراسات محکمہ کے مختلف علاقوں میں خواتین کے خلاف تشدد کی اطلاع موصول ہوتی رہی ہے۔ ان واقعات پر قابو پانے کے لیے خاتون پولیس اہلکاروں پر مشتمل ونرس فورس کی تشکیل دی گئی ہے۔ Winners Force of Police for Women Security in Barasat

انہوں نے کہاکہ' ونرس فورس مختلف علاقوں میں گشت کرتی رہے گی۔ خاتون کے خلاف تشدد، چھیڑ چھاڑ جیسی دیگر وارداتوں پر قابو پانے پر کام کرے گی۔ فی الحال باراسات اور مدھم گرام تھانے میں آٹھ - آٹھ اور ہابڑا، اشوک نگر تھانہ علاقے میں فی الحال چھ - چھ ونرس فورس تجرباتی مرحلے میں ہے۔

باراسات پولیس سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ ونرس فورس کا تجربہ کامیاب ہوتا ہے تو شمالی 24 پرگنہ کے مختلف تھانہ علاقوں میں اس کا استعمال کیا جائے گا۔'

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.