ETV Bharat / state

مغربی بنگال: بنیادی سہولیات نہیں ملنے پر اسمبلی انتخابات بائیکاٹ کرنے کا اعلان - شمالی 24 پرگنہ کے باراسات تھانہ علاقے

شمالی 24 پرگنہ کے باراسات تھانہ علاقے میں ووٹرز نے خستہ حال سڑک اور دیگر بنیادی سہولیات نہیں ملنے پر اسمبلی انتخابات 2021 کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مغربی بنگال : بنیادی سہولیات نہیں ملنے پر اسمبلی انتخابات بائیکاٹ کرنے کا اعلان

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 7:01 AM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے پہلے مرحلے میں اب چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔جہاں ایک طرف حکمراں جماعت سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہے، وہیں دوسری طرف عوام بھی اپنے مطالبات کو منوانے کے لئے اسمبلی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے باراسات تھانہ علاقے میں ابتر سڑک اور دیگر بنیادی سہولیات نہیں ملنے پر اسمبلی انتخابات 2021 بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ریاستی الیکشن کمیشن کے اعلیٰ افسران کے سمجھانے کے باوجود باراسات کے عوام اسمبلی انتخابات 2021 کا بائیکاٹ کرنے پر بضد ہیں۔

مغربی بنگال : بنیادی سہولیات نہیں ملنے پر اسمبلی انتخابات بائیکاٹ کرنے کا اعلان

ایک مقامی ضعیفہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس علاقے میں گزشتہ چھ برسوں سے سڑکوں کی مرمت نہیں ہوئی ہے جس سے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مانسون کے وقت عام لوگوں کے لئے اس علاقے میں رہنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔ اس لئے ہم نے اس مرتبہ اسمبلی انتخابات بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک اور گھریلو خاتون کا کہنا ہے کہ یہ بات سچ ہے کہ ریاستی الیکشن کمیشن کے اعلیٰ افسران سمجھانے کے لئے آئے تھے۔ لیکن ہم ان کی بات نہیں مانیں گے۔ اسمبلی انتخابات ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے اہلکار دوبارہ نظر نہیں آئیں گے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 اس مرتبہ آٹھ مراحل میں ہوں گے اور 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔اس دوران شمالی 24 پرگنہ، ندیا، شمالی دیناج پور سمیت دیگر اضلاع میں عام لوگوں نے بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث اس مرتبہ اسمبلی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان پہلے ہی کر چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.