ETV Bharat / state

نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی کی ممتا کو حمایت

author img

By

Published : Oct 21, 2020, 12:44 PM IST

نوبل انعام یافتہ اور ماہر معاشیات ابھیجیت بنرجی نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے کلبز کو50 -50 ہزار روپے معاوضہ دینے کے فیصلے کی ستائش کی ہے۔

ابھیجیت بنرجی نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے کلبز کو50 -50 ہزار روپے معاوضہ دینے کے فیصلے کی حمایت کی ہے

ریاست مغربی بنگال میں ہر چیز کو لے کر سیاست کی جاتی ہے، اس ضمن میں عام و خاص سب شامل ہوتے ہیں۔

مغربی کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ریاست کے ہزاروں کلبز کو درگا پوجا کا اہتمام کرنے کے لیے 50 (پچاس) ہزار روپے معاوضہ دینے پر جم کر سیاست کی جا رہی ہے۔

اپوزیشن کی تنقید کے درمیان بین الاقوامی شہریت یافتہ نوبل انعام سے سرفراز ابھیجیت بنرجی نے وزیراعلیٰ کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ریاستوں کے کلبز کو معاوضہ دینے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ بالکل درست ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پر سیاست کرنے والوں کو معیشت سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہے اس لیے وہ ہنگامہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر غور و فکر کریں تو سب کچھ پانی کی طرح صاف ہو جائے گا، ابھیجیت بنرجی کا کہنا ہے کہ پوجا کمیٹی درگا پوجا کا اہتمام کرنے کے لیے کروڑوں کا بجٹ بناتی ہیں، لیکن ممتابنرجی نے اس بجٹ کو ہزار روپے تک محدود کردیا اس سے اچھی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 2019 میں معیشت کے شعبے میں نوبل انعام سے سرفراز ہونے والے ابھیجیت بنرجی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت تباہ ہوچکی ہے۔

نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی کی ممتا کو حمایت
نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی کی ممتا کو حمایت

انہوں نے کہا کہ اگر پوجا کمیٹی پہلے کی طرح چندہ وصولی کرتی تو عام لوگوں کا کیا حال ہوتا .تنقید کرنے والوں نے عام لوگوں کے بارے میں نہیں سوچا۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے تین ہزار 946 کلبز کو 50-50 معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

کلبز کو معاوضہ دینے کا مقصد کورونا سے لڑنے کے لیے سنیٹائزر، ماسک سمیت دیگر ضروری اشیاء کی خریداری تھا۔

اپوزیشن پارٹیز نے ممتابنرجی پر کلبز کو معاوضہ دینے کے نام پر سیاست کرنے کا الزام لگایا، اس کے علاوہ کولکاتا ہائی کورٹ نے بھی ممتا بنرجی کی حکومت سے کلبز کو معاوضہ دینے پر وضاحت طلب کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.