ETV Bharat / state

روڈ بلاک کرکے کرسمس پر کیک تقسیم کرنے کی اجازت دینے سے عدالت کا انکار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 1:10 PM IST

Calcutta HC on Christmas Cake ترنمول کے ایک کونسلر نے کرسمس کے موقعے پر کیک تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس موقعے پر کلکتہ کے میئر اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم مہمان بننے والے تھے۔ تاہم جمعرات کو کلکتہ ہائی کورٹ نے اس پروگرام کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

روڈ بلاک کرکے کرسمس پر کیک تقسیم کرنے کے پروگرام کی اجازت دینے سے عدالت کا انکار

کولکاتا: اس کیس کی سماعت چیف جسٹس ٹی ایس شیوگنم کی سربراہی میں ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ کرسمس کوئی ریاستی تقریب نہیں ہے۔ کیک دینا چاہتے ہیں تو کچی آبادی میں جا کر تقسیم کریں۔ کیک تقسیم کرنے کا پروگرام 25 دسمبر کو جودھ پور پارک علاقے میں ہونے والا تھا۔ کلکتہ میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 93 کی کونسلر موشومی داس کی پہل پر اس تقریب کا انعقاد کلب ڈیولپمنٹ کوآرڈینیٹنگ کونسل نے کیا تھا۔ میئر فرہاد کے علاوہ ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ مالا رائے اور دیگر لیڈروں نے کچی آبادی کے لڑکوں اور لڑکیوں کو کیک دینے کی تقریب میں شرکت کرنی تھی۔ لیکن اس پر مقامی لوگوں میں سے کچھ لوگوں نے اعتراض کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کے مہنگائی بھتے میں 4فیصد اضافے کا ممتا بنرجی کا اعلان

کلکتہ ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ دائر کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ روڈ بلاک کرکے پروگرام کیا جا رہا ہے۔ جمعرات کو چیف جسٹس شیوگنم اور جسٹس ہیرنموئے بھٹاچاریہ کی ڈویژن بنچ کے سامنے کیس کی سماعت ہوئی۔ وہیں عدالت نے سڑک بلاک کرنے اور اس پروگرام کو انجام دینے کی دلیل سے اتفاق کیا۔ چیف جسٹس کے مطابق روڈ بلاک کر کے یہ تقریب نہیں ہو سکتی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کچی آبادیوں میں جا کر یہ تقریب کریں۔ کرسمس کوئی سرکاری تقریب نہیں ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.