ETV Bharat / state

بنگال میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں: فرہاد حکیم - وزیر فرہاد حکیم کا کہنا ہے

وزیراعظم کے بیان پر طنز کرتے ہوئے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بنگال کے عوام گاندھی جی کے نقش قدم پر چلتے ہیں جہاں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

No place for violence in Bengal: Farhad Hakeem
بنگال میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں:فرہاد حکیم
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 1:09 PM IST

مغربی بنگال کے شہری ترقیاتی وزیر فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ تنقید کرنا دنیا کا سب سے آسان کام ہے. تنقید برائے تعمیر ہر کسی کی بس کی بات نہیں ہوتی ہے.

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی نام لئے بغیر بنگال کے بارے بہت کچھ کہہ چکے ہیں. وزیر اعظم کو بنگال کا علم ہے لیکن دوسری ریاستوں کے حالات سے لا علم ہیں.

وزیر فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ مغربی بنگال ملک کی سب سے پر امن ریاست ہے جہاں عام لوگوں کی جان نہیں لی جاتی .

ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق بنگال کے عوام گاندھی جی کے نقش قدم پر چلنے کی ترجیح دیتے ہیں. جس ریاست میں گاندھی جی کے نقش قدم پر چلنے کی اہمیت دی جاتی یے وہاں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے.

تجربہ کار سیاسی رہنما کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو اگر ریاستیوں کی سکیورٹی کے بارے بات کرنی ہے تو ٹھیک ہے. اس کے ساتھ ساتھ اترپردیش, گجرات, مدھیہ پردیش اور بہار کے بارے میں بات چیت کرنی ہوگی.

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے چیف ایڈمنسٹریٹر فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے قافلے پر حملے کے بارے میں کیسے کچھ کہہ سکتا ہوں.

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس نفرت اور تشدد کی سیاست میں یقین نہیں رکھتی ہے. جو لوگ تشدد کی سیاست کو ہوا دیتے ہیں وہ اس کا جواب بہترین ڈھنگ سے دے سکتے ہیں.

فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کے عوام مذہب اور نفرت کی سیاست کرنے والوں کو سبق سکھانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں صرف وقت کا انتظار ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.