ETV Bharat / state

وزیر ذاکر حسین پر جان لیوا حملے میں این آئی اے کی چارج شیٹ - ترنمول کانگریس کے رہنما

قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے ) نے ترنمول کانگریس کے رہنما اور وزیر ذاکر حسین پر جان لیوا حملے کے معاملے میں سٹی سیشن کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی۔

وزیر ذاکر حسین پر جان لیوا حملے میں این آئی اے کی چارج شیٹ

author img

By

Published : Aug 24, 2021, 9:53 PM IST

قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے ) نے وزیر ذاکر حسین پر جان لیوا حملہ معاملے میں دو لوگوں کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

این آئی اے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نمتیتا ریلوے اسٹیشن پر ہوئے دھماکے میں وزیر ذاکر حسین کا زخمی ہونا کوئی حادثہ نہیں تھا بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت واردات کو انجام دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مرشدآباد ضلع کے نمتیتا اسٹیشن پر کولکاتا آنے کے لئے ٹرین پکڑنے کے لئے پہنچے والے ذاکر حسین کو بم دھماکے میں قتل کی سازش کی گئی تھی۔

قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے ) نے اپنی چارج شیٹ میں ذاکر حسین پر جان لیوا حملے کی سازش میں شہیدالاسلام اور عبدالصمد کلیدی ملزم قرار دیا ہے، اس کے علاوہ ان کے ساتھیوں کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کی بات کہی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا تھا کہ اس رات 17 فروری 2021 کو نمتیتا اسٹیشن پر کسی بڑی واردات کو انجام دینے کے لئے دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا۔ اس دھماکے کا ہدف کوئی اور نہیں بلکہ وزیر ذاکر حسین ہی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کلکتہ ہائی کورٹ نے امفان طوفان ریلیف کی تقسیم میں بدعنوانی رپورٹ طلب کی

واضح رہے کہ رواں سال کے 17 فروری 2021 کو مرشدآباد ضلع کے نمتیتا اسٹیشن پر بھیانک دھماکہ ہوا تھا جس میں ترنمول کانگریس کے رہنما اور وزیر ذاکر حسین شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے۔ تشویشناک حالت میں ذاکر حسین کو کولکاتا کے ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کے دائیں ہاتھ کی وہ ایک انگلی کا علاج کیا گیا جو دھماکے میں اڑ گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.