مغر بی بنگال کے بانکوڑہ ضلع کے 60 نمبر قومی شاہراہ پر آج دن میں ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی ۔حادثے کے بعد مقامی بانشدوں نے احتجاج کیا اور سڑک کی ناکہ بندی کردی۔
بانکوڑہ تھانے کی پولیس اور آر اے ایف کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ لاٹھی چارج کے دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ رانی گنج سے بانکوڑہ جانےو الی لاری بے قابو ہو کر گنگاجل گھاٹ کے قریب ایک سائیکل سوار کو ٹکر مارمادی ۔ ٹکرکے بعد موقع پر ہی سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد مقامی باشندوں نے قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کردی جس سے گاڑیوں کی آمد ورفت پوری طرح سے متاثرہوئی ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ناکہ بندی کے سبب ٹرایفک نظام درہم برہم ہو گئی۔پولیس اور آر اے ایف کی ٹیم جائے وقوع پرپہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔
پولیس کے مطابق مقامی باشندوں کو سڑک سے ہٹاکر گاڑیوں کی آمد ورفت دوبارہ بحال کی گئی ہے۔ پولیس کی کارروا ئی کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے ۔