ETV Bharat / state

Sharad Pawar on Adhir Ranjan شرد پوار کا ادھیررنجن چودھری کو ممتا بنرجی کی تنقید سے گریز کرنے کا مشورہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 10:55 AM IST

این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے آج لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو مشورہ دیا کہ وہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے تئیں سخت زبان استعمال کرنے سے گریز کریں۔ Sharad Pawar on Criticism of Mamata Banerjee

شرد پوار کا ادھیررنجن چودھری کو ممتا بنرجی کی تنقید سے گریز کرنے کا مشورہ

کولکاتا: انڈیا اتحاد کی تشکیل کے بعد بھی مغربی بنگال میں کانگریس اور ترنمول کانگریس کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری مسلسل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر حملہ کر رہے ہیں۔ این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے مشورہ دیا کہ دونوں جماعتیں اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھیں ورنہ آنے والے دنوں میں اس کا اثر اتحاد پر پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ریاست میں اس وقت ڈینگی نے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ا سپین کا دورہ کر رہی تھیں۔ ادھیر رنجن چودھری نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اسپین کے دورے کی سخت مذمت کی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ہی لوگوں کا درد نہیں سمجھتی ہیں۔ شرد پوار نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ ادھیر چودھری اور ممتا بنرجی کے تعلقات میں تلخی ہے۔ ادھیر کو طعنے دینے کی بہت بری عادت ہے۔ یہ اچھی بات نہیں ہے۔ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

ادھیر رنجن چودھری نے پیر کو مغربی بنگال میں ڈینگی پھیلنے کے درمیان اسپین کا دورہ کرنے پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول حکومت کو اگست-ستمبر میں بڑے پیمانے پر ڈینگی کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا۔ لیکن ریاستی انتظامیہ کی بے عملی اور لاعلمی کی وجہ سے عام آدمی پریشانی کا شکار ہے۔ انہوں نے اسپین کے ایک لگژری ہوٹل میں قیام کرنے پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی تنقید کی۔ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی پر طنز کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ وہ اسپین جا سکتی ہیں لیکن یہاں کے لوگوں کے دکھ کو نہیں سمجھتی ہیں۔ سنا ہے وزیر اعلیٰ تنخواہ نہیں لیتی ہیں۔ وہ اپنی کتابیں اور پینٹنگز بیچ کر اپنی روزی کماتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: TMC Dharna In Delhi دہلی احتجاج کیلئے ترنمول کانگریس کی تیاریاں زروں پر۔ممتا بنرجی کی شرکت غیر یقینی

انہوں نے میڈرڈ کے ایک لگژری ہوٹل میں قیام کرنے پر ممتا بنرجی پر بھی تنقید کی۔ آپ میڈرڈ کے ایک لگژری ہوٹل میں کیسے ٹھہریں؟ یومیہ 3 لاکھ روپے کہاں خرچ کریں گی؟ وہ کتنی سرمایہ کاری لا سکتی ہے؟ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کتنے ہسپانوی صنعت کاروں نے بنگال میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی؟ یہاں کے لوگوں کو بیوقوف نہ بنائیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.