ETV Bharat / state

بالی گنج سے بینک آفیسر کی بیوی کی لاش برآمد - بالی گنج میں بینک آفیسر

Mysterious Death OF Bank Officer Wife جنوبی کولکاتا کے بالی گنج تھانہ علاقے میں واقع ایک مکان سے پولیس نے ایک بینک ملازم کی بیوی کی لاش برآمد کی۔اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

بالی گنج سے بینک آفیسر کی بیوی کی لاش برآمد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 6:31 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے بالی گنج میں بینک آفیسر کی بیوی کی پراسرار حالت میں لاش برآمد ہوئی ہے۔ جمعرات کی صبح ان کی لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولس نے بتایا کہ اس وقت اس کے دو بچے خاتون کے گھر میں سو رہے تھے۔ گھر میں شوہر بھی موجود تھے۔بینک اہلکار بالی گنج کے ڈوور پارک علاقے میں واقع بینک کوارٹر میں رہتے تھے۔

پولیس نے کہاکہ ابتدائی طور پر پولس کا خیال ہے کہ خاتون نے اپنے بچوں کو سونے کے بعد خودکشی کی ہے۔ لیکن یہ فیصلہ کیوں کیا یہ اب تک واضح نہیں ہے۔ پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔خاتون کی لاش جمعرات کو اس وقت برآمد ہوئی جب اس کے شوہر گھر پر تھے۔ اس کے بچے دوسرے کمرے میں سو رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر بالی گنج تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی۔ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بند فلیٹ سے والدین اور بیٹے کی لاش برآمد

بدھ کو گڑیا کے نریندر پور تھانہ علاقے میں پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ ایک بوڑھے جوڑے اور بیٹے کی ایک فلیٹ سے لٹکتی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی۔تینوں نے مل کر خودکشی کا فیصلہ کیا، یا بیٹے نے باپ اور ماں کو قتل کرکے خودکشی کی، پولس اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.