ETV Bharat / state

مرشدآباد: جاوپور فلائی اوور بریج کا کام تعطل کا شکار - جاوپور فلائی اوور برج

مرشدآباد میں بہرامپور کے جاوپور میں ریلوے اوور بریج کا کام گزشتہ 5 برسوں سے بند ہے جبکہ مقامی باشندوں نے انتظامیہ پر لاپروائی کا الزام لگایا ہے۔

Murshidabad: Work on jaupure Flyover Bridge stalled
مرشدآباد: جاوپور فلائی اوور برج کا کام تعطل کا شکار
author img

By

Published : Nov 14, 2020, 7:56 PM IST

مرشدآباد کے جاوپور میں زیر تعمیر ریلوے فلائی اوور بریج کا کام گزشتہ پانچ برسوں سے رکا ہوا ہے۔ مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ پر لاپروائی کا الزام لگایا۔ بہرامپور کے جاوپور میں پانچ سال قبل ستمبر 2015 میں ریلوے فلائی اوور بریج کی تعمیر کا کام شروع ہوا تھا جو آج تک مکمل نہ ہوسکا۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ 2016 میں پل کا تعمیری کام دوبارہ شروع ہوا تھا لیکن چند روز کے اندر ہی دوبارہ بند ہو گیا۔ تعمیری کام رکنے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی دشواریوں سے گذرنا پڑ رہا ہے۔ ایک آٹو ڈرائیور محمد غلام نے بتایا کہ سڑک بند ہونے کے سبب مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق ریلوے فلائی اوور بریج کی ریلوے کی جانب سے کی جارہی ہے جبکہ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے سبب کام متاثر ہوا ہے لیکن اگلے پانچ ماہ میں پل کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.